உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اچانک کمرے میں گھسے تھانہ دار اور داروغہ، تان دی جج پر پستول ، وکیلوں نے بچائی جان

    اچانک کمرے میں گھسے تھانہ دار اور داروغہ، تان دی جج پر پستول ، وکیلوں نے بچائی جان

    اچانک کمرے میں گھسے تھانہ دار اور داروغہ، تان دی جج پر پستول ، وکیلوں نے بچائی جان

    Crime In Bihar: جھنجھار پور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرسٹ اویناش کمار پر حملہ ہوا ہے ۔ حملہ کرنے کا الزام بہار پولیس کے دو افسران پر لگا ہے ۔ وکیلوں کی مانیں تو حالیہ دنوں میں جج نے ضلع کے ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکاروں پر لاپروائی برتنے کو لے کر سخت تبصرے کئے تھے ۔

    • Share this:
      مدھوبنی : جھنجھار پور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرسٹ اویناش کمار پر حملہ ہوا ہے ۔ حملہ کرنے کا الزام بہار پولیس کے دو افسران پر لگا ہے ۔ وکیلوں کی مانیں تو حالیہ دنوں میں جج نے ضلع کے ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکاروں پر لاپروائی برتنے کو لے کر سخت تبصرے کئے تھے ۔ جمعرات کو ضلع کے گھوگھرڈیہہ تھانہ کے تھانہ انچارج گوپال پرساد سمیت دو پولیس اہلکاروں نے جج کے چیمبر میں گھس کر ان پر حملہ کیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق جج پر پستول بھی تانی گئی ۔ شور و شرابہ سن کر عدالت کے وکیل جج کے چیمبر کی جانب دوڑے تو ان کی جان کسی طرح بچی ۔ بعد میں وکیلوں نے دونوں پولیس اہلکاروں کو کورٹ کمپلیکس میں یرغمال بنالیا ۔ بتادیں کہ بہار پولیس کی غنڈہ گردی کے شکار بنے یہ وہی جج ہیں ، جنہوں نے حالیہ دنوں میں مدھوبنی کے ایس پی ڈاکٹر ستیہ پرکاش کو قانون کی جانکاری نہ ہونے پر ٹریننگ کیلئے بھیجنے کی بات کہی تھی ۔

      واقعہ پر وکیلوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی جے فرسٹ اویناش کمار کے چیمبر میں شور و شرابہ ہوتے سنا ۔ اندر سے زور زور سے آواز سن کر کئی وکیل جج کے چیمبر کی جانب دوڑے ۔ انہوں نے دیکھا کہ دو وردی والے ہاتھوں میں پستول لئے جج کو فحش فحش گالیاں دے رہے رہیں ۔ ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی ۔ جج پولیس اہلکاروں کے حملے سے کافی صدمے میں آگئے تھے ۔ جج کے ملازمین کے ساتھ بھی پولیس والوں نے مارپیٹ کی ۔

      ایک وکیل نے کہا کہ دو بجے کے آس پاس جج اپنے کمرے میں کام کررہے تھے ۔ اچانک ہی بہار پولیس کے دو عہدیدار کورٹ میں داخل ہوئے ۔ ان میں سے ایک گھوگھرڈیہہ کا تھانہ دار گوپال کرشن اور ایک اے ایس آئی ابھیمنیو کمار بتایا جارہا ہے ۔ داخل ہوتے ہی دونوں نے جج کے ساتھ گالی گلوچ کرنا شروع کردیا ۔

      وکیلوں کے مطابق تھانہ دار بول رہا تھا کہ تمہاری حیثیت کیسے ہوگئی ایس پی کے خلاف لکھنے کی ۔ پولیس اہلکار ابھیمنیو کمار جج پر پستول تانے ہوا تھا اور جج کا ملازم پولیس اہلکاروں سے پستول چھیننے کی کوشش کررہا تھا ۔ اسی دوران دونوں پولیس والوں نے جج کے ملازم کو مارا ۔

      غور طلب ہے کہ اے ڈی جے فرسٹ اویناش کمار نے حال ہی میں ایک نابالغ لڑکی کے اغوا معاملہ میں پولیس کی جانب سے صحیح دفعات نہ لگانے پر ضلع کے ایس پی کو پھٹکار لگائی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اے ڈی جے نے مدھوبنی کے ایس پی ڈاکٹر ستیہ پرکاش کے خلاف ڈی جی پی ، ہوم منسٹری ، ریاست اور مرکزی سرکار کو خط لکھا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: