اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Sharad Yadav Death: نتیش کمار سے اختلافات کے بعد لالو کا ملا تھا ساتھ، ایسا تھا شرد یادو کا کریئر

    Sharad Yadav Death: نتیش کمار سے اختلافات کے بعد لالو کا ملا تھا ساتھ، ایسا تھا شرد یادو کا کریئر ۔ فائل فوٹو ۔

    Sharad Yadav Death: نتیش کمار سے اختلافات کے بعد لالو کا ملا تھا ساتھ، ایسا تھا شرد یادو کا کریئر ۔ فائل فوٹو ۔

    Sharad Yadav No More: جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کا انتقال ہوگیا ہے ۔ یہ اطلاع ان کی بیٹی نے ٹویٹ کر دی۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔ شرد یادو کا جمعرات کی رات 9 بجے فورٹس اسپتال میں انتقال ہوا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bihar | Patna
    • Share this:
      پٹنہ : جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کا انتقال ہوگیا ہے ۔ یہ اطلاع ان کی بیٹی نے ٹویٹ کر دی۔ ان کی عمر 75 سال تھی۔ شرد یادو کا جمعرات کی رات 9 بجے فورٹس اسپتال میں انتقال ہوا۔ جے ڈی یو کے سابق قومی صدر کے انتقال کے بعد بہار کے سیاسی گلیاروں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کئی بڑے سیاست دانوں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

      در اصل شرد یادو بہار کی مدھے پورہ سیٹ سے چار مرتبہ ممبر پارلیمنٹ رہے تھے۔ چند سال پہلے شرد یادو اور نتیش کمار کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے ، جس کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار خود پارٹی کے قومی صدر بن گئے تھے۔ شرد یادو نے جے ڈی یو سے نکل کر ایک نئی پارٹی بنائی تھی ۔ حالانکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور وہ پچھلے کچھ سالوں سے لالو پرساد یادو کی پارٹی آر جے ڈی سے وابستہ ہوگئے تھے۔

      شرد یادو کا شمار بہار سمیت ملک کے بڑے سوشلسٹ لیڈروں میں ہوتا تھا۔ شرد یادو آبائی طور پر مدھیہ پردیش کے رہنے والے تھے۔ وہ مرکزی حکومت میں کئی وزارتیں بھی سنبھال چکے تھے۔ ان کا شمار ایک سادہ اور پرسکون مزاج کے سیاست دانوں میں ہوتا تھا۔

      شرد یادو کے انتقال کے بعد بہار کے کئی لیڈروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ منڈل مسیحا .. آر جے ڈی کے سینئر لیڈر .. عظیم سوشلسٹ لیڈر میرے سرپرست شرد یادو جی کی ناگہانی موت کی خبر سے صدمہ میں ہوں، کچھ کہنے سے قاصر ہوں ، ماتا جی اور بھائی شانتنو سے بات ہوئی ۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا سماجوادی کنبہ اہل خانہ کے ساتھ ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو کا انتقال، 75 سال کی عمر میں لی آخری سانس


      یہ بھی پڑھئے: ہوبلی میں وزیراعظم مودی کا روڈ شو، لوگوں نے برسائے پھول، نوجوان نے کی مالا پہنانے کی کوشش



       

      شرد یادو کے انتقال پر بہار کی تقریبا سبھی پارٹیوں کے لیڈروں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: