உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے تین ریاستوں میں 39 لوگوں کی اموات، الرٹ جاری

     ملک کی تین ریاستوں بہار، یوپی اور جھارکھنڈ میں آندھی طوفان سے 39 لوگوں کی موت ہوگئی۔ بہار کے  ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ریاست میں منگل رات 19 اترپردیش میں 15 اور جھارکھنڈ میں 5 لوگوں کی موت ہوگئی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کی تین ریاستوں بہار، یوپی اور جھارکھنڈ میں آندھی طوفان سے 39 لوگوں کی موت ہوگئی۔ بہار کے  ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ریاست میں منگل رات 19 لوگوں کی موت ہوگئی۔

      دوسری طرف اترپردیش میں 15 اور جھارکھنڈ میں 5 لوگوں کی موت ہوگئی۔ آندھی طوفان سے بہار کے گیا اور اورنگ آباد میں پانچ پانچ، مونگیر میں چار، کٹہیار میں تین اور نوادا میں دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ یوپی میں آندھی بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

      وزیراعلیٰ نتیش کمار نے طوفان سے ہوئی اموات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے متوفیوں کے اہل خانہ اور متاثرین کو فوری طور پر مدد مہیا کرانے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ سے ملی اطلاعات کے مطابق آندھی طوفان کے ساتھ بارش کے درمیان بجلی گرنے سے گیا میں تین، کٹہیار میں دو اور مونگیر میں ایک شخص زخمیوں ہوگئے۔

      یوپی میں 15 لوگوں کی موت، 10 زخمی

      اترپردیش کے کچھ حصوں میں آندھی اور طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 15 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 10 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے کمشنر سنجے کمار نے کہا کہ اناو ضلع میں 6، رائے بریلی میں 3، کانپور، پیلی بھیت اور گونڈہ میں دو دو لوگوں کی منگل رات میں آئے طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔ زخمیوں میں چار اناو کے ہیں۔ قنوج اور رائے بریلی میں تین تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

      First published: