ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وپن راوت ہوں گے نئے آرمی چیف، فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے بی ایس دھنووا

نئی دہلی۔ حکومت نے فضائیہ اور فوج کے نئے سربراہوں کی تقرری کے سلسلے ميں گزشتہ کچھ عرصےسے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے ایئر مارشل بی ایس دھنووا کو فضائیہ کے سربراہ اور لیفٹیننٹ جنرل وپن راوت کو فوجی سربراہ مقرر کر دیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 18, 2016 10:00 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وپن راوت ہوں گے نئے آرمی چیف، فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے بی ایس دھنووا
نئی دہلی۔ حکومت نے فضائیہ اور فوج کے نئے سربراہوں کی تقرری کے سلسلے ميں گزشتہ کچھ عرصےسے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے ایئر مارشل بی ایس دھنووا کو فضائیہ کے سربراہ اور لیفٹیننٹ جنرل وپن راوت کو فوجی سربراہ مقرر کر دیا۔

نئی دہلی۔ حکومت نے فضائیہ اور فوج کے نئے سربراہوں کی تقرری کے سلسلے ميں گزشتہ کچھ عرصےسے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے  ایئر مارشل بی ایس دھنووا کو فضائیہ کے سربراہ اور لیفٹیننٹ جنرل وپن راوت کو فوجی سربراہ مقرر کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نئے فضائیہ سربراہ اور نئے فوجی سربراہ کے ناموں پر کل دیر شام مہر لگا دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل وپن راوت جنرل دلبیر سنگھ سہاگ کی جگہ لیں گے جو رواں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل راوت 31 دسمبر دوپہر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ ایئر مارشل دھنووا کو ایئر چیف مارشل اروپ راہا کے مقام پر فضائیہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ایئر چیف مارشل اروپ راہا بھی اسی ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔


ایئر مارشل دھنووا فی الحال فضائیہ کی جنوب مغربی کمان کے سربراہ ہیں اور فضائیہ کے ڈپٹی چیف کے عہدے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ایئر مارشل دھنووا بھی 31 دسمبر کی دوپہر اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ فوج اور فضائیہ اپنے سربراہ جیسے اہم عہدوں پر موجودہ سربراہان کی مدت ختم ہونے سے کافی پہلے نئی تقرری کا اعلان کرتی رہی ہے۔ لیکن اس بار موجودہ سربراہان کے ریٹائرڈ ہونے کے دو ہفتے سے بھی کم وقت باقی رہنے پر بھی نئے سربراہان کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ اس سے کئی طرح کی قیاس آرائياں چل رہی تھیں۔ یہ کہا جا رہا تھا کہ شاید حکومت اس بار ان عہدوں پرتقرری کے لئے کچھ زیادہ ہی سنجیدہ ہے۔

First published: Dec 18, 2016 09:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading