ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Bird Flu in Delhi: دہلی میں بھی برڈ فلو کی دستک، 5 کوے اور  3 بطخوں کی رپورٹ آئی پازیٹو

اب سنجے جھیل (Sanjay Lake) میں بطخوں کو پکڑنے کیلئے مہم چلائی جا رہی ہے۔ تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پی پی ای کٹ پہنے ہوئے ملازم بطخوں کو پکڑ رہے ہیں۔

  • Share this:
Bird Flu in Delhi: دہلی میں بھی برڈ فلو کی دستک، 5 کوے اور  3 بطخوں کی رپورٹ آئی پازیٹو
اب سنجے جھیل (Sanjay Lake) میں بطخوں کو پکڑنے کیلئے مہم چلائی جا رہی ہے۔ تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پی پی ای کٹ پہنے ہوئے ملازم بطخوں کو پکڑ رہے ہیں۔

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی (delhi) میں بھی برڈ فلو نے دستک دے دی ہے۔ کچھ دنوں پہلے آٹھ بطخوں کا نمونہ جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا۔ اب اس کی رپورٹ آ گئی ہے۔ اس کے مطابق  3 بطخوں اور   5 کووں میں برڈ فلو  (Bird Flu)  کی تصدیق ہوئی ہے۔  دراصل سنجے جھیل  (Sanjay Lake) میں بطخوں کو پکڑنے کیلئے مہم چلائی جا رہی ہے۔ تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پی پی ای کٹ پہنے ہوئے ملازم بطخوں کو پکڑ رہے ہیں۔  8 بچخوں کا سیمپل نو جنوعی کو جانچ کیلئے بھیجا گیا تھا ان میں سے تین بطخوں کے کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔


اب سنجے جھیل میں اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی آپریشن مہم چلائی جا رہی ہے۔ تصویروں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پی پی ای کٹ پہنے ملازم بطخوں کو پکڑ رہے ہیں۔ وہیں دوسری جگہ کرین سے گڈا کھودا جا رہا ہے۔ دوسری ٹیم بطخوں کو ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔


ہیلپ لائن نمبر 23890318 بھی جاری کیا گیا ہے۔ 


دراصل، دہلی میں گزشتہ کئی دنوں سے پرندوں کی موت ہو رہی ہے۔ گزشتہ چار دن کے اندر 97 کوے اور 27 بطخ کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں کل خبر سامنے آئی تھی کہ برڈ فلو کے خدشے کے مد نظر دہلی حکومت نے دہلی کے غازی پور مرغا منڈی کو دس دن کیلئے پوری طرح بند کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے زندہ پرندوں کے امپورٹ پر بھی روک لگادی ہے۔ دہلی حکومت راجدھانی میں برڈ فلو (Bird Flu)  کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سبھی طریقہ کار کا استعمال کر رہی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal)  نے کہا کہ ہم نے دہلی کے سبھی اضلاع کے ڈی ایم کو گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔ برڈ فلو کیلئے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 23890318   بھی جاری کیا گیا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 11, 2021 12:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading