ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نیپال میں پھیلی برڈ فلو کی بیماری کے پیش نظر سدھارتھ نگر میں ہائی الرٹ

پڑوسی ملک نیپال میں پھیلی برڈ فلو کی بیماری کے پیش نظر بین الاقوامی سرحد سے ملحق اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں الرٹ جاری کرنے کے ساتھ ہی بغیر جانچ پڑتال کے مرغ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے

  • Share this:
نیپال میں پھیلی برڈ فلو کی بیماری کے پیش نظر سدھارتھ نگر میں ہائی الرٹ
علامتی تصویر

سدھارتھ نگر: پڑوسی ملک نیپال میں پھیلی برڈ فلو کی بیماری کے پیش نظر بین الاقوامی سرحد سے ملحق اتر پردیش کے سدھارتھ نگر میں الرٹ جاری کرنے کے ساتھ ہی بغیر جانچ پڑتال کے مرغ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے 200 سے زیادہ چکن فارم میں احتیاط برتنے کے ساتھ صاف صفائی، دواؤں کے چھڑکاؤ اور احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مرغ کی اچانک موت اور بیماری کا شکار ہونے کی محکمہ کو اطلاع دینے کی ہدایات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ کی طرف سے ایک فلائنگ اسکوارڈ کی بھی تشکیل دی گئی ہے جو پورے ضلع کا دورہ کرکے چکن فارم کی نگرانی کرے گا۔

First published: Mar 10, 2017 09:55 PM IST