ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہریانہ میں برڈ فلو کی افواہ سے دہشت، بروالہ میں ہر دن دم توڑ رہی ہیں سیکڑوں مرغیاں

پنچکولہ کے بروالہ (Barwala) علاقے میں پراسرار طریقے سے دم توڑنے والی مرغیوں کی۔ اچانک سے مرنے والی مرغیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اس نے لوگوں کی فکر بڑھادی اور دہشت پیدا کر دی ہے۔

  • Share this:
ہریانہ میں برڈ فلو کی افواہ سے دہشت، بروالہ میں ہر دن دم توڑ رہی ہیں سیکڑوں مرغیاں
انڈا مارکیٹ پر برڈ فلو افواہ کا اثر۔۔۔

ابھی کورونا وائرس وبا سے ملک ٹھیک سے سنبھل بھی نہیں پایا ہے کہ ایک اور نئی مصیبت کی سگبگاہٹ حکومت اور لوگوں کو ڈرانے لگی ہے۔ جی ہاں! ہم ذکر کر رہے ہیں پنچکولہ کے بروالہ (Barwala) علاقے میں پراسرار طریقے سے دم توڑنے والی مرغیوں کی۔ اچانک سے مرنے والی مرغیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ اس نے لوگوں کی فکر بڑھادی اور دہشت پیدا کر دی ہے۔

حالانکہ پنچکولہ (Animal Husbandry Department) کے ذریعے ان مرغیوں کے نمونے کو جمع کرکے انہیں جالندھر اور بھوپال میں واقع لیب میں بھیجا جا رہا ہے۔ ان سیمپلوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی اس بات کی تصدیق ہو سکتی ہے کہ مرغیوں کی موت کے پیچھے برڈ فلو bird flu جیسا مہلک وائرس ذمے دار ہے یا پھر کچھ اور

انڈا مارکیٹ پر برڈ فلو افواہ کا اثر۔۔۔

بہرحال اس دوران افواہوں کا دور بھی شروع ہو چکا ہے اور اس کا اثر انڈے کے مانگ اور قیمت پر بھی پڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ لوگ انڈے کا استعمال کرنا کم کر رہے ہیں جس کے چلے مانگ کے ساتھ۔ساتھ ان کی قیمتیں بھی گھٹ رہی ہیں۔


سکیورٹی کو لیکر الرٹ پر۔۔۔
پورے ہریانہ ریاست میں برڈ فلو کی افواہ پھیلتی جا رہی ہے جس کے چلتے پہلے لاک ڈاؤن کی مار جھیل چکے پولٹری فارمنگ انڈسٹری سے جرے لوگوں کو خاصہ پریشانیاں جھیلنی پڑ رہی ہیں۔ یمنا نگر کے کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹروں سے گائیڈ لائنس لیکر ہر طریقے سے احتیاط برت رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے سے زیادہ سنیٹائزنگ اور اسپرے بھی بڑھا دیا ہے۔ حالانکہ ولٹری فارمنگ انڈسٹری سے جڑے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردی سے بھی مرغیوں کی موت ہو سکتی ہے لیکن اصلی حقیقت ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ کچھ فارنوں کا کہنا ہے افواہوں کا اثر ان کے کاروبار پر پڑ رہا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 05, 2021 12:59 PM IST