ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام ناتھ کووند، نریندرمودی کا نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش

نئی دہلی۔ صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جينتي پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 23, 2018 01:44 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رام ناتھ کووند، نریندرمودی کا نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی۔ صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جينتي پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر كووند نے ٹویٹ کرکے کہا’’ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جينتي پر انہیں میرا سلام، وہ ہمارے سب سے زیادہ مقبول قومی ہیرو اور جنگ آزادی کے عظیم ترین مجاہدین میں سے ایک ہیں۔


وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا ' نیتا جی سبھاش چندر بوس کی بہادری پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے۔ ہم ان کی جینتی پر عظیم شخصیت کو سیلوٹ کرتے ہیں‘‘۔


سبھاش چندر بوس کی پیدائش 23 جنوری 1897 کو کٹک میں ہوئی تھی۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران ہندوستان کو انگریزوں کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے جاپان کے تعاون سے آزاد ہند فوج قائم کی تھی۔

First published: Jan 23, 2018 01:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading