جیٹلی پر عام آدمی پارٹی کے تیکھے وار کو بشن سنگھ بیدی کی ملی حمایت
نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی حمایت کرتے ہوئے ہندوستان کے سابق ٹیسٹ کپتان بشن سنگھ بیدی نے ڈی ڈی سی کو لے کر سوالات اٹھائے ہیں۔ بیدی نے یک بعد دیگر کئی ٹویٹ کر کے بی سی سی آئی کی طرف سے ڈی ڈی سی اے کے خلاف کی گئی کارروائی کی وجہ پوچھی ۔
- News18
- Last Updated: Dec 17, 2015 08:40 PM IST

بیدی نے کہا کہ اگر ڈی ڈی سی اے میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اور کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی ہے ، تو بی سی سی آئی نے ڈی ڈی سی اے کی تمام ادائیگیاں کیوں روکی تھیں اور ڈی ڈی سی اے کے صدر کو عہدہ سے کیوں ہٹایا گیا تھا۔
بیدی نے ایک اور ٹویٹ کر کے سوال اٹھایا کہ اگر ڈی ڈی سی اے میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے تو کورٹ نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوئے چوتھے ٹیسٹ کو جسٹس مدگل کی نگرانی میں کرانے کا حکم کیوں دیا تھا۔ بیدی کے ان دونوں ٹويٹ کو دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی ری ٹويٹ کیا ہے۔