உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اکھلیش کی وکاس رتھ یاترا کا مقابلہ کرنے کے لئے بی جے پی کی پریورتن رتھ یاترا آج سے

    Getty Images

    Getty Images

    اتر پردیش میں طاقت کے مظاہرہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے وکاس رتھ کا مقابلہ کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا پریورتن رتھ تیار ہے ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنو : اتر پردیش میں طاقت کے مظاہرہ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے وکاس رتھ کا مقابلہ کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا پریورتن رتھ تیار ہے ۔ آج بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ پریورتن رتھ کو ہری جھنڈی دکھانے کے لئے سہارنپور جا رہے ہیں ۔ پریورتن یاترا کے لئے تیار چار رتھوں پر کئی نعرے لکھے گئے ہیں ۔ ان نعروں سے بی جے پی نے ایک ساتھ ایس پی اور بی ایس پی پر نشانہ سادھنے کی کوشش کی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ عوام کو یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی ہے کہ بی جے پی کا ایجنڈا صرف ترقی ہے ۔

      بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے جمعہ کو کہا تھا کہ نا امید یوپی کو امید کی ریاست  بنائیں گے ۔ یوپی میں اب تک ایس پی اور بی ایس پی نے کھیل بنا رکھا تھا ۔ ایک بار ایس پی اور ایک مرتبہ بی ایس پی ۔ اب ریاست میں یہ ختم ہوگا اور یوپی بھی ترقی کے راستے پر آگے بڑھے گا ۔

      بی جے پی کا یوپی میں چار پریورتن یاترا نکالنے کا منصوبہ ہے ۔ پہلی یاترا آج سہارنپور سے روانہ ہوگی ۔ دوسری یاترا کے آغاز 6 نومبر کو جھانسی سے ہوگا ۔ تیسری یاترا 8 نومبر کو رابرٹس گنج سے تو چوتھی یاترا 9 نومبر کو بلیا سے شروع ہوگی ۔ ان یاتراوں میں 17 ہزار کلومیٹر کا سفر کیا جائے گا ۔ یاترا کے دوران پارٹی کے قومی رہنماؤں کی 30 بڑی ریلیاں بھی ہوں گی ۔ تمام 75 ضلع کواٹر پر پریورتن پروگرام بھی ہوں گی ۔

      بی جے پی کے ریاستی کیشو پرساد موریہ کے مطابق اکھلیش کی رتھ یاترا کو لوہیا جی نے کوسا ہے ۔ تبھی ان کی یاترا شروع ہونے سے پہلے ہی لوہیا چوک پر ختم ہو گئی ۔ اتنا ہی نہیں موریہ نے اکھلیش کو سیفئی خاندان کا آخری حکمران تک کہہ ڈالا ۔
      First published: