ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی اور کانگریس کے متعدد لیڈران عام آدمی پارٹی میں شامل

دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کے کام کاج سے متاثر ہو کر دوسری پارٹیوں کے لیڈران کا عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے جس سے کیجریوال حکومت کی مقبولیت کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی اور کانگریس کے متعدد لیڈران عام آدمی پارٹی میں شامل
ایماندار سیاست کی کڑی کو مظبوط بنانے کے لئے بی جے پی اور کانگریس کے متعدد لیڈران عام آدمی پارٹی میں شامل

دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کے کام کاج سے متاثر ہو کر دوسری پارٹیوں کے لیڈران کا عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے جس سے کیجریوال حکومت کی مقبولیت کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ اسی سلسلے میں منگل کو عام آدمی پارٹی کے مرکزی دفتر پر دہلی کے کابینہ وزیر گوپال رائے اور سینئر لیڈرو نارتھ ایسٹ لوک سبھا انچارج  دلیپ پانڈے کی موجودگی میں بی جے پی و کانگریس کے درجنوں عہدیداروں نے عام آدمی پارٹی کا دامن تھاما جس میں صوبے سے لیکر وارڈ لیبل تک کے عہدیدار شامل ہیں۔


ان لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں بی جے پی کو روکنے کی قوت واہلیت صرف اورصرف عام آدمی پارٹی ہی میں ہے اسلئے ہم سب اس پارٹی کومزید مضبوط کرنے کے لیئے پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

اس دوران وہاں موجود دہلی کے کابینہ وزیر گوپال رائے نے عآپ حکومت کی کارکردگی سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہونے والوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی حکومت تعلیم‘ صحت‘ بجلی‘ پانی‘ نالی وسڑک پر بہت اچھا کام کر رہی ہے تو کیوں نہ اس حکومت کو اورمضبوط کیا جائے جس سے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی رہے اورعوام کوملنے والی سہولتیں برقراررہیں۔

First published: Jan 15, 2019 10:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading