உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی نے جاری کی پانچ امیدواروں کی فہرست، اکھلیش کےخلاف نرہوا اورسونیا کےخلاف یہ ہوں گے امیدوار

    نرہوا نے یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی تھی۔

    نرہوا نے یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی تھی۔

    اس فہرست میں سب سے دلچسپ نام اعظم گڑھ سیٹ سے بھوجپوری اسٹاردنیش لال یادو عرف نرہوا کا ہے۔ وہ اکھلیش یادو کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ 

    • Share this:
      بی جے پی نے بدھ کو یوپی کی پانچ سیٹوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ اب تک بی جے پی نے 66 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ آج جن سیٹوں سے امیدواروں کا اعلان ہوا ہے، اس میں مین پوری سے پریم سنگھ شاکیہ، اعظم گڑھ سے دنیش لال یادو عرف نرہوا، مچھلی شہرسے وی پی سروج، فیروزآباد سے چندرسین جادون اوررائے بریلی سے دنیش پرتاپ سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

      اس فہرست میں سب سے دلچسپ نام اعظم گڑھ سیٹ سے بھوجپوری اسٹاردنیش لال یادو عرف نرہوا کا ہے۔ وہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدراورسابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے خلاف میدان میں ہیں۔ ابھی منگل کو ہی حکومت نے نرہوا کو وائی کلاس کی سیکورٹی فراہم کرائی ہے۔ نرہوا کے الیکشن لڑنے کی بحث اسی وقت شروع ہوگئی تھی جب وہ اداکار روی کشن کے ساتھ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملنے پہنچے تھے۔

      ملاقات کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ بی جے پی جوائن کررہے ہیں اورپارٹی جہاں سے کہے گی وہاں سے الیکشن لڑیں گے۔ اس کےعلاوہ گزشتہ سال بی جے پی جوائن کرنے والے گاندھی فیملی کے قریبی لیڈردنیش پرتاپ سنگھ کو رائے بریلی سے سونیا گاندھی کے خلاف امیدواربنایا گیا ہے۔

      بی جے پی کی اس فہرست میں مین پوری سے سماجوادی پارٹی کےسرپرست ملائم سنگھ یادو کے خلاف پریم سنگھ شاکیہ کو بی جے پی نے میدان میں اتارا ہے۔ فیروزآباد سے سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو کے بیٹے اکشے یادو کے خلاف چندرسین جادون کو امیدواربنایا گیا ہے۔
      First published: