ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان کوغیرمستحکم کرنا کانگریس کی قیادت والے مہا گٹھ بندھن کا مقصد: بی جے پی

سنبت پاترانے کہا کہ مہا گٹھ بندھن میں شامل پارٹیاں ہندوستان مخالف طاقتوں کے لئے مہم چلا رہی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 04, 2018 08:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان کوغیرمستحکم کرنا کانگریس کی قیادت والے مہا گٹھ بندھن کا مقصد: بی جے پی
بی جے پی کی علامتی تصویر۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپوزیشن کانگریس اورعام آدمی پارٹی پرحملہ کرتے ہوئے جمعرات کو سنسنی خیز الزام لگایا کہ مہاگٹھ بندھن کے نام پرکانگریس کی قیادت میں بنایا گیا ملک کوتوڑنے والا گینگ بین الاقوامی گٹھ جوڑ کے ساتھ کام کررہاہے۔


بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہندستان کے ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے اہم عناصرہیں کانگریس، پاکستان، روہنگیا اوردرانداز جن میں عام آدمی پارٹی نے خالصتانی دہشت گردوں کو بھی جگہ دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لئے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ملک کی سیکورٹی کوبرباد کیا ہے، جوناقابل معافی جرم ہے۔ یہ گٹھ جوڑ ہندستان کوغیرمستحکم بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرسنبت پاترا نے ایک ٹیلی ویژن کے ذریعہ کئے گئے ایک اسٹنگ آپریشن کا ویڈیو پیش کیا، جس میں ایک خالصتانی دہشت گرد تنظیم خالصہ کے ایک رکن گرچرن سنگھ کو یہ قبول کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ اس نے پنجاب اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے لئے انتخابی تشہیر مہم چلائی تھی اورمالی مدد ی تھی۔


یہ بھی پڑھیں:    آرایس ایس پرچوٹ لگاؤ، بی جے پی کا قلعہ خود منہدم ہوجائے گا: رام گوپال یادو نے سماجوادی کارکنان کو نسخہ

انہوں نے کہاکہ یہ دہشت گرد تنظیم عام آدمی پارٹی کے سہارے پنجاب میں جڑیں جمانا چاہتی ہے۔ اس طرح سے عام آدمی پارٹی کا ہندستان مخالف چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے امریکہ اوربرطانیہ کے بعد اب چین کی راجدھانی بیجنگ میں بھی دفترکھول دیئے ہیں اورچین کی کمیونسٹ پارٹی سے مدد لینے کی بات بھی کہہ رہے ہیں۔ اس طرح یہ ہندستان کوتوڑنے والا گینگ ہے۔

انہوں نے کہاکہ خواہ عام آدمی پارٹی کے لیڈراروند کیجریوال ہوں، یا کانگریس کے صدرراہل گاندھی یا ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی۔ یہ سب ہندستان مخالف طاقتوں کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    جموں و کشمیر بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی نے سابق دہشت گرد کو دیا ٹکٹ

یہ بھی پڑھیں:       لکھنو شوٹ آوٹ: بی جے پی ممبران اسمبلی نے یوگی حکومت کے خلاف کھولا محاذ!۔

یہ بھی پڑھیں:     لکھنوشوٹ آوٹ: کیجریوال کا بی جے پی سے سوال "وویک تیواری تو ہندو تھا، اسے کیوں مارا"؟
First published: Oct 04, 2018 08:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading