ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

چدمبرم کی جائیداد کو لے کر بی جے پی حملہ آور، خود ضمانت پرباہرراہل گاندھی کیا کہیں گے؟

بی جے پی لیڈر اور وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم کی جائیداد کے معاملے کو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی پر نشانہ سادھا ہے۔ سیتارمن نے کہاکہ چدمبرم اور ان کے گھروالوں کی کروڑوں روپئے کی جائیداد بیرون ممالک میں ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چدمبرم کی جائیداد کو لے کر بی جے پی حملہ آور، خود ضمانت پرباہرراہل گاندھی کیا کہیں گے؟
بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن: فائل فوٹو۔

نئی دہلی: بی جے پی لیڈر اور وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے سابق وزیرخزانہ پی چدمبرم کی جائیداد کے معاملے کو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی پر نشانہ سادھا ہے۔ سیتارمن نے کہاکہ چدمبرم اور ان کے گھروالوں کی کروڑوں روپئے کی جائیداد بیرون ممالک میں ہے۔


چدمبرم کے خلاف چارج شیٹ بھی دائر ہوچکی ہے، خود بیل پر باہر چل رہے کانگریس صدر راہل گاندھی کیا اپنے سینئر لیڈر کے معاملے پر کوئی خاص تبصرہ کریں گے یا ایکشن لیں گے۔ وزیردفاع نرملا سیتا رمن نے اتوار کو یہ باتیں میڈیا سے بات چیت میں کہیں۔ انہوں نے کہاکہ چدمبر ملک کے نواز شریف ہوگئے ہیں، جس طرح بیرون ممالک میں جائیداد کے معاملے میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو اپنی کرسی گنوانی پڑی تھی، اسی طرح چدمبرم کے سبب بھی کانگریس کا برا حال ہوگا۔


سیتارمن نے پوچھا کہ کیا کانگریس پی چدمبرم کو بھی نواز شریف کی طرح ہی سیاست سے دور کرے گی؟ کیونکہ انہوں نے بھی بیرون ممالک میں پانی جائیداد کی جانکاری اپنے ایفیڈیوٹ اور انکم ٹیکس کے ریکارڈ میں نہیں دی۔


واضح رہے کہ بیرون ممالک میں  غیر اعلانیہ جائیداد کے الزامات میں چدمبرم اور ان کے خاندان کے لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔ انکم ٹیکس کی کارروائی پر چدمبرم کی بیوی نلنی اور ان کے بیٹے کیرتی چدمبرم، بہو شری ندھی اور ایک کمپنی چیس گلوبل ایڈوائزری سروسیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چارٹرڈ اکائونٹنٹوں نے الگ الگ جواب داخل کئے تھے، جس کے بعد ان کے چارج شیٹ داخل ہوئی۔

https://twitter.com/ANI/status/995563198290972673

نرملا سیتا رمن نے چدمبرم کی بیرون ممالک کے الزامات پر کہا کہ میڈیا سے ملی اطلاعات کے مطابق  ایسا لگتا ہے کہ ان کے نام پر بیرون ممالک میں 21 اکائونٹ ہیں۔ ہم پوری اطلاع بینک وغیرہ سے لینے پر غور کررہے ہیں۔ پی چدمبرم نے بھی 2014 سے کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔

وہیں نرملا سیتا رمن نے نواز شریف کے ممبئی حملوں کے معاملے میں انکشاف پر کہا کہ یہ ایک خطرناک انکشاف ہے۔ ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ ان حملوں کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔ یہ انکشاف ہمارے دعووں کو مضبوط کرتا ہے۔

 

 
First published: May 13, 2018 05:48 PM IST