مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی رکن پارلیمنٹ اننت کمار کا آج دیر رات دو بجے انتقال ہو گیا۔ وہ کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز نیویارک کے ایک کینسر اسپتال سےعلاج کرا کر لوٹے تھے۔ تاہم دیر رات صحت بگڑنے کی وجہ سے انہیں بنگلورو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں 59 سال کی عمر میں انہوں نے آخری سانس لی۔
اننت کمار کے پسماندگان میں ان کی بیوی تجسوی کے علاوہ دو بیٹیاں ہیں۔ سال 2014 میں ان کو کیمیکلس اینڈ فرٹلائزرس کا وزیر بنایا گیا تھا اور سال 2016 میں ان کو پارلیمانی امور کی بھی ذمہ داری دے دی گئی تھی ۔ ان کے دوسری سیاسی پارٹی کے رہنماؤں سے بھی اچھے تعلقات تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔