ہوم » نیوز » امراوتی

کانگریس کی ’کرپشن والی کمیٹی‘ چوتھے، پانچویں مقام کے لئے کوشاں ۔ بی جے پی

بی جے پی کے ترجمان نے کہا، ’’کسی بھی قیمت پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر حملہ کرنا اور ان کو شکست دینے کی کوشش کرنا، یہاں تک کہ اگر اس کے لئے اس کے وجود کو ہی ختم کردینا، کانگریس کا واحد مقصد رہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 04, 2018 08:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کانگریس کی ’کرپشن والی کمیٹی‘ چوتھے، پانچویں مقام کے لئے کوشاں ۔ بی جے پی
بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا: فائل فوٹو۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کو ’کرپشن والی کمیٹی‘ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ مودی کی مخالفت کرتے کرتے ملک پر ہی حملہ کرنے والی کانگریس اب انتخابات میں چوتھے اور پانچویں مقام کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سنبت پاترا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ آج کانگریس کی ’کرپشن والی کمیٹی‘ کی پارٹی کے صدر راہل گاندھی کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس کے بعد کہا گیا کہ کانگریس ملک میں ایک بڑا سیاسی موقع دیکھتی ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والی حکومت پر دھاوا بولا جائے۔

ڈاکٹر پاترا نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کے سہارے کانگریس پہلے ہی حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔ مہاراشٹر کے سانگلی اور جلگاوں کے انتخابی نتائج میں بی جے پی کی جیت کے بعد انہیں انتخابی موقع ویسے ہی دکھائی دے رہا ہے جیسے گجرات میں ہارنے کے بعد وہ ہولی پر گلال عبیر اڑانے کا موقع تلاش کر رہے تھے۔


انہوں نے کہا، ’’کانگریس ایک ہی موقع تلاش کر رہی ہے کہ عام انتخابات میں کس طرح چوتھا یا پانچواں مقام بچائے رکھا جائے‘‘۔

بی جے پی کے ترجمان نے کہا، ’’کسی بھی قیمت پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر حملہ کرنا اور ان کو شکست دینے کی کوشش کرنا، یہاں تک کہ اگر اس کے لئے اس کے وجود کو ہی ختم کردینا، کانگریس کا واحد مقصد رہا ہے۔ کانگریس اب آخری قطار میں جگہ تلاش کررہی ہے اور مودی کی ترقی کے رتھ کو روکنے کے لئے کانگریس پارٹی کسی کی بھی حمایت اور کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار ہے‘‘۔

First published: Aug 04, 2018 08:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading