بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تنظیم میں جلد ہی کچھ نئے چہرے نظرآسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) سے12 جوشیلے پرچارکوں کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد سے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ بی جے پی کی تنظیم میں بڑی تبدیلی ہونے کی امید ہے۔
مانا جارہا ہے کہ ان پرچارکوں کوبی جے پی میں ریاستی تنظیم سےلےکرقومی تنظیم تک میں اہم ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں۔ انہیں روایت کے مطابق تنظیم میں سکریٹری بنایا جائےگا۔ بی جے پی میں ہرسطح پرسنگھ پرچارکوں کے لئےعہدے دیتی رہتی ہے۔ آئندہ 11 جولائی سے شروع ہوکرتین دن چلنے والی آرایس ایس کی وجے واڑہ میٹنگ میں بی جے پی کے مطالبے پرفیصلہ لئے جانے کی امید ہے۔ اس میٹنگ میں سنگھ سربراہ موہن بھاگوت بھی شرکت کرتے ہیں۔ امید ظاہرکی جارہی ہے کہ پورے ملک سے تقریباً 300 سنگھ پرچارک اس میٹنگ میں حصہ لینے والے ہیں۔
جولائی میں ہونے والی یہ میٹنگ اس لئے بھی خاص ہوتی ہےکیونکہ اس میں آرایس ایس کی الگ الگ تنظیم کی ذمہ داریاں نبھانے والے پرچارکوں کےکام کرنے کےمیدان میں بھی آر ایس ایس کی طرف سےتبدیلی کی جاتی ہے۔ پہلے بھی یہی روایت رہی ہےکہ پارٹی سے مطالبہ ہونے پرکن سنگھ پرچارکوں کوپارٹی میں بھیجا جائے، اس کا فیصلہ اسی میٹنگ میں لیا جاتا رہا ہے۔ اس دوران عموماً انہیں پرچارکوں کا نام آگے بڑھایا جاتا ہے، جنہوں نےآرایس ایس کی اکائیوں میں کام کرتے ہوئے بہترین کارکردگی پیش کی ہوتی ہے۔
آرایس ایس ہرسال کرتا ہے تین سربراہ کی میٹنگیںراشٹریہ سیوم سیوک سنگھ ہرسال تین اہم میٹنگیں کرتا ہے۔ مارچ میں آرایس ایس کی ایک جنرل میٹنگ ہوتی ہے۔ اس کا رسمی نام آل انڈیا نمائندگان اجلاس ہوتا ہے۔ اس دوران آرایس ایس کی توجہ حکمت عملی سے متعلق فیصلوں پررہتی ہے۔ تاہم اس کےعلاوہ بھی وہ اگر تنظیم میں کچھ تبدیلی کرنا چاہتا ہےتوکرسکتا ہے۔ اس کے بعد جولائی کی میٹنگ کے دوران آرایس ایس صرف اپنی ہی نہیں بلکہ خود سےمتعلق 35 تنظیموں کےپرچارکوں کوبھی میٹنگ میں شامل کرتا ہے۔ اس دوران سبھی کےکاموں کے بارے میں بات چیت ہوتی ہےاوراس دوران اگرکوئی بڑی تبدیلی متوقع نہ ہوتونہیں کیا جاتا ہے۔ اس کےعلاوہ ایک میٹنگ دیوالی کےآس پاس بھی ہوتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔