Mukhtar Abbas Naqvi:بی جے پی نے نقوی کو نہیں بنایا نائب صدارتی امیدوار، جانیے اب کون سی ملے گی ذمہ داری؟
Mukhtar Abbas Naqvi: مختار عباس نقوی کے بارے میں یہ بھی چرچا ہے کہ انہیں کسی بڑی ریاست کا نیا گورنر بنایا جا سکتا ہے۔ اس وقت عارف محمد خان کیرالہ کے واحد مسلمان گورنر ہیں۔ آئینی عہدہ دیے جانے سے بی جے پی پر مسلم مخالف ہونے کا الزام بھی کمزور پڑ جائے گا۔
Mukhtar Abbas Naqvi: مختار عباس نقوی کے بارے میں یہ بھی چرچا ہے کہ انہیں کسی بڑی ریاست کا نیا گورنر بنایا جا سکتا ہے۔ اس وقت عارف محمد خان کیرالہ کے واحد مسلمان گورنر ہیں۔ آئینی عہدہ دیے جانے سے بی جے پی پر مسلم مخالف ہونے کا الزام بھی کمزور پڑ جائے گا۔
Mukhtar Abbas Naqvi:بی جے پی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما مختار عباس نقوی کو نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزد نہیں کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اس دوڑ میں سب سے آگے چل رہے تھے۔ حالانکہ پارٹی نے ہفتہ کو مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کے نام کا اعلان کیا۔ ایسے میں اب سوال اٹھتا ہے کہ اب مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے نقوی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟ راجیہ سبھا کی رکنیت ختم ہونے کے بعد سے ان کے سیاسی مستقبل کو لے کر کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں...
بتائے جارہے تھے مضبوط نائب صدارتی امیدوار مختار عباس نقوی کا نام نائب صدارتی عہدے کے ممکنہ امیدواروں میں سب سے آگے تھا، لیکن آخری وقت میں جگدیپ دھنکھڑ کے نام پر مہر لگ گئی۔ کہا جارہا تھا کہ بی جے پی اس عہدے پر امیدوار کے طور پر کسی پسماندہ مسلم سماج کے شخص کو موقع دینے پر غور کررہی تھی۔
نقوی کو کیا ملے گی ذمہ داری؟ 1. تنظیم میں مل سکتی ہے ذمہ داری اس سال گجرات اور ہماچل پردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ 2024 میں لوک سبھا کا الیکشن بھی ہے۔ ایسے میں مختار عباس نقوی کو تنظیم کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی مودی کابینہ سے کئی سینئر وزراء کو ہٹا کر تنظیم میں ذمہ داریاں دی جا چکی ہیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد اور پرکاش جاوڈیکر اس کی بڑی مثال ہیں۔ ایسے میں یہ ممکن ہے کہ نقوی کو تنظیم میں بڑے کردار میں لایا جاسکتا ہے۔
2.کسی بڑی ریاست کا بنایا جاسکتا ہے گورنر مختار عباس نقوی کے بارے میں یہ بھی چرچا ہے کہ انہیں کسی بڑی ریاست کا نیا گورنر بنایا جا سکتا ہے۔ اس وقت عارف محمد خان کیرالہ کے واحد مسلمان گورنر ہیں۔ آئینی عہدہ دیے جانے سے بی جے پی پر مسلم مخالف ہونے کا الزام بھی کمزور پڑ جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔