لکھنؤ۔ اترپردیش بلدیاتی انتخابات میں آج ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اجودھیا سمیت کئی میونسپل کارپوریشنوں میں میئر کے عہدے پر اپنے قریبی حریفوں سے آگے ہے۔ اجودھیا میں میونسپل کارپوریشن کے طور پر پہلی بار الیکشن ہو رہا ہے ۔ مندر مسجد تنازعہ کی وجہ سے اجودھیا میونسپل کارپوریشن بی جے پی کے لئے وقار کا سوال ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انتخابی مہم کا آغاز یہیں سے گزشتہ چودہ نومبر کو کیا تھا۔
میرٹھ ، لکھنؤ، گورکھ پور، جھانسی، مرادآباد، الہ آباد اور بریلی میونسپل کارپوریشنوں میں بی جے پی امیدواروں کے اپنے قریبی حریفوں سے آگے چلنے کی اطلا ع ہے۔ جب کہ سہارن پور میں بی ایس پی اور فیروز آباد میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ سال2012 کے الیکشن میں بارہ میں سے دس کارپوریشنوں میں بی جے پی کے میئر کامیاب ہوئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔