'سبھی مذاہب کے لوگوں سے ملئے، یونیورسٹیوں اور چرچوں میں جائیے...' وزیراعظم مودی کا بی جے پی ایگزیکٹو میں خطاب
'سبھی مذاہب کے لوگوں سے ملئے، یونیورسٹیوں اور چرچوں میں جائیے...' وزیراعظم مودی کا بی جے پی ایگزیکٹو میں خطاب۔ فائل فوٹو ۔ پی ٹی آیی ۔
BJP National Executive: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو سبھی بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کریں۔ ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی ۔
نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو سبھی بی جے پی لیڈروں اور کارکنوں سے کہا کہ وہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاری کریں۔ ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی ۔ بی جے پی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم مودی کا خطاب ہوا، جو مستقبل کا راستہ دکھانے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا بہترین وقت آنے والا ہے۔ ایسے وقت میں ہم پیچھے نہ رہیں، اپنی زندگی کے ہر لمحہ کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں لگائیں۔ اس 'امرت کال' کو 'کرتویہ کال' میں تبدیل کریں۔
وزیراعظم مودی نے نیشنل ایگزیکٹو میں کہا کہ جس طرح بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ نے صنفی امتیاز کو دور کرنے میں مدد کی، اسی طرح دھرتی ماتا کی پکار کو بھی سننا ہوگا، آب و ہوا کی تبدیلی جیسے مسائل پر بی جے پی کو حکومت کے ساتھ مل کر چلنا پڑے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خاص طور پر 18 سے 25 سال کے نوجوانوں نے سیاسی تاریخ کو دیکھا نہیں ہے، یہ نسل نہیں جانتی کہ سابقہ حکومتوں نے کس طرح بدعنوانی اور بدانتظامی کے ساتھ حکومت چلائی ہے۔ وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ بی جے پی میں بڑے پیمانے پر ممبرشپ ہوتی ہے، لیکن وہ ان ممبر شپ کی کانفرنس نہیں کرتی ہے... ان کے لئے ہر ضلع میں ایک کانفرنس ہونی چاہئے اور پارٹی کو اس کے لئے کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے دگ وجے سنگھ کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ وزیر اعلیٰ تھے تو ان کے خلاف بہت زیادہ حکومت مخالف لہر تھی، لیکن ہمارے کارکنان بہت زیادہ پر اعتماد ہو گئے اور دوبارہ کانگریس کی حکومت آگئی ۔
آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی کارکنوں کو اچھی طرح سے تیاری کرنے کے علاوہ وزیراعظم مودی نے ان سے سبھی مذاہب اور برادریوں کے لوگوں سے ملنے، یونیورسٹیوں اور گرجا گھروں کا دورہ کرنے کیلئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنہرا دور ہے، یہ وہ وقت ہے جب پوری دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے اور اگر اب ہم نے کچھ نہیں کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہمارے بہت سے لوگوں کو اب بھی لگتا ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہیں اور انہیں اپنی زبان میں مہذب الفاظ کا استعمال کرنا چاہئے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔