உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی کا مثبت چہرہ دکھانے کی ہورہی ہے پوری کوشش

    نئی دہلی۔ پاکستان کے نام سے ہی آگ بگولا ہوجانے اور بات بات پر مسلمانو ں کو پاکستان بھیجنے کی بات کرنے والے بی جے پی کارکنان کا لہجہ ان دنوں  بدلا بدلا ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ پاکستان کے نام سے ہی آگ بگولا ہوجانے اور بات بات پر مسلمانو ں کو پاکستان بھیجنے کی بات کرنے والے بی جے پی کارکنان کا لہجہ ان دنوں  بدلا بدلا ہے۔ ان لوگوں کاکہنا ہےکہ  دشمنی سے دونوں ملکوں کا نقصان ہوتا ہے،  اسلئے دونو ں ملکوں میں بہتر تعلقات ہونے چاہئیں۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ  پاکستان اورہندستان میں دونوں ملکوں کی سلامتی کے دشمنوں کا صفایا ہونا چاہیے ۔

       پٹھان کوٹ  دہشت گرد انہ حملہ  کے شہیدوں کو  خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے  بھی ان کارکنان کی آواز پاکستان کے لیے نرم   رہی۔  اسےبی جے پی  کی  مسلمانوں کو قریب لانے  کی  ایک کوشش کے طور پر دیکھاجا رہا  ہے۔

        مسلم راشٹریہ منچ مسلمانو ں میں بی جے پی کا مثبت چہرہ دکھانے کےلئے مسلم علاقوں میں پٹھان کوٹ کے شہیدوں کو خراج عقیدت  پیش کرنے کی مہم چلارہا ہے۔ بی جے پی اس کے ذریعہ مسلمانوں کو قریب لانے کوششوں میں مصروف ہے۔ دہلی کے اوکھلاعلاقہ میں  موجود مسلم راشٹریہ منچ اور بی جے پی کی اقلیتی ونگ سے جڑے لوگوں  نے تھانہ جامعہ نگر کے پاس پولیس کی موجودگی میں  پٹھان کوٹ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔  ان لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی شہیدوں کویادکررہی ہے۔

      First published: