ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام مندرکے لئے ابھی کوئی آرڈیننس نہیں لارہی ہے بی جے پی حکومت : وجے ورگیہ

بی جے پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس وقت آرڈیننس لانے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا، کیونکہ اگرپارٹی نے ایسا کیا تویہ اچھا کم اوربرا زیادہ ثابت ہوگا۔ کیونکہ اس موضوع کواپوزیشن زورشورسے اٹھائے گا۔

  • Share this:
رام مندرکے لئے ابھی کوئی آرڈیننس نہیں لارہی ہے بی جے پی حکومت : وجے ورگیہ
بی جے پی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ: فائل فوٹو

لوک سبھا الیکشن نزدیک آتے ہی بی جے پی نے اجودھیا میں رام مندرکا راگ چھیڑدیا ہے۔ اجودھیا میں حال میں ہوئی دھرم سبھا میں وشوہندو پریشد (وی ایچ پی) نے مندرتعمیرکے لئے حکومت سے آرڈیننس لانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھی اجودھیا پہنچ کرحکومت کو رام مندرکی تعمیر کے لئے آرڈیننس لانے کی اپیل کرتے ہوئے اس کی حمایت کرنے کا بھی اعلان کیا۔


وی ایچ پی کےعلاوہ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) اورشیوسینا بھی مرکزسے ایسا مطالبہ کرچکے ہیں، لیکن بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کا کہنا ہے کہ حکومت رام مندرپرفی الحال کوئی آرڈیننس نہیں لانے جارہی ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری نے کہا کہ مناسب وقت آنے پراجودھیا میں شانداررام مندربن جائے گا۔


حالانکہ کیلاش وجے ورگیہ نے یہ بھی کہا کہ واحد بی جے پی ہی ایسی پارٹی ہے، جو اجودھیا میں رام مندربنوا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی دوسری پارٹی میں ایسی ہمت نہیں ہے کہ وہ مندرکی تعمیرکروادیں۔ واضح رہے کہ اجودھیا کا مدعا سپریم کورٹ میں زیر غور ہے۔ کورٹ نے اس معاملے پریکم مارچ 2019 تک سماعت ملتوی کردی ہے۔


بی جے پی جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس وقت آرڈیننس لانے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا کیونکہ اگرپارٹی نے ایسا کیا تویہ اچھا کم اوربرا زیادہ ثابت ہوگا۔ کیونکہ اس موضوع کواپوزیشن زورشورسے اٹھائے گا۔ اگلے سال مارچ - اپریل میں انتخابات ہونے ہیں، اگربی جے پی حکومت اس سے پہلے رام مندرپرآرڈیننس لاتی ہے توکانگریس اورباقی جماعتیں اسے سیاسی فائدے کے طورپردیکھیں گی۔ مندرتعمیرپراقلیتوں کو بھڑکا یا جاسکتا ہے۔ ووٹوں کی پولرائزیشن بھی ہوسکتی ہے۔

آرایس ایس، وی ایچ پی اورسنت سماج کی طرف سے مسلسل مودی حکومت پردباو بنایا جارہا ہے کہ حکومت فوراً قانون بناکررام مندرکی تعمیرکرے۔ حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ آرڈیننس لاکریاقانون بناکراس کا حل نکالا جائے۔ بہرحال اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کےفیصلے کا انتظارکرتی ہے یا پھرآرڈیننس لاکررام مندرکی تعمیرکی طرف قدم بڑھاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:              ٹی آرایس کو ووٹ دینا بی جے پی کے ووٹ دینے کے مترادف: محمد اظہرالدین

یہ بھی پڑھیں:     سنیل اروڑہ بنے چیف الیکشن کمشنر، 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں سنبھالیں گے کمان

یہ بھی پڑھیں:         مودی حکومت کو سماجی رہنما انا ہزارے کی دھمکی "30 جنوری تک لوکپال کی تقرری نہ ہونے پردھرنے پربیٹھوں گا"۔
First published: Dec 02, 2018 02:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading