ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

طلاق ثلاثہ بل: بی جے پی نے جاری کیا وہپ، راجیہ میں موجود رہیں تمام ممبران پارلیمنٹ

لوک سبھا میں بل کومنظورکرانے کے بعد مرکزی حکومت اس بل کو پیرکوراجیہ سبھا میں پیش کرے گی، لیکن یہاں اپوزیشن نے اسے منظور نہ ہونے دینے کی بات کہی ہے۔ 

  • Share this:
طلاق ثلاثہ بل: بی جے پی نے جاری کیا وہپ، راجیہ میں موجود رہیں تمام ممبران پارلیمنٹ
فائل فوٹو

طلاق ثلاثہ بل کل یعنی پیرکے روزراجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ بی جے پی نے اس کولے کراپنے ممبران پارلیمنٹ کوراجیہ سبھا میں موجود رہنے کے لئے وہپ جاری کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں اس بل کو پاس کراپانا مودی حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہوگا، کیونکہ یہاں حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے۔


دراصل کانگریس پارٹی اس بل کی مخالفت کررہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کوکہا کہ ان کی پارٹی طلاق ثلاثہ بل کواس کےموجودہ فارمیٹ میں راجیہ سبھا میں منظورنہیں ہونے دے گی۔ وینوگوپال نے نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس دیگر جماعتوں کوساتھ لےکربل کواس کے موجودہ فارمیٹ میں منظورنہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں جب یہ بل پیش کیا گیا تھا، تب 10 اپوزیشن جماعتیں اس کے خلاف کھل کرسامنے آئی تھیں۔


تین طلاق کے رواج پرروک لگانے کے مقصد سے لائے گئے تین طلاق بل (2018) بل پرجمعرات کولوک سبھا میں منظورہوگیا۔ اس بل کو لے کرایوان میں طویل بحث ہوئی۔ بل میں ضروری ترامیم کولے کرکانگریس اے آئی اے ڈی ایم کے سمیت کئی جماعتوں نے ایوان سے واک آوٹ کردیا۔ حالانکہ اس کے بعد بھی بل پرووٹنگ کرائی گئی۔ بل کے حق میں 245 اورخلاف میں 11 ووٹ پڑے۔ اب اسے راجیہ سبھا میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

First published: Dec 30, 2018 03:17 PM IST