ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی پارٹی کی ناکامی کے لئے مودی حکومت ذمہ دار نہیں: بی جے پی

نئی دہلی۔ بی جے پی نے عام آدمی پارٹی (آپ) پر پلٖٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سرکار کی ناکامیوں کے لئے مودی سرکار کو ذمہ دار ٹھہرانے سے باز آئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 15, 2016 08:41 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عام آدمی پارٹی کی ناکامی کے لئے مودی حکومت ذمہ دار نہیں: بی جے پی
نئی دہلی۔ بی جے پی نے عام آدمی پارٹی (آپ) پر پلٖٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سرکار کی ناکامیوں کے لئے مودی سرکار کو ذمہ دار ٹھہرانے سے باز آئے۔

نئی دہلی۔  بی جے پی نے  عام آدمی پارٹی (آپ) پر پلٖٹ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سرکار کی ناکامیوں کے لئے مودی سرکار کو ذمہ دار ٹھہرانے سے باز آئے۔ بی جے پی ترجمان میناکشی لیکھی نے یہاں اخباری کانفرنس میں کہا کہ دہلی کی کیجریوال سرکار نے غیر قانونی جامہ پہنانے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی ۔ اس کے لئے مودی سرکار کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال سرکار نے قانون میں تبدیلی کرکے غلط ڈھنگ سےآپ کے 21 ممبران اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹری مقرر کردیا ایسا نہ ہی پارلیمانی سیکریٹریوں کے تعلق سے الیکشن کمیشن کو جھوٹا حلف نامہ دیا اور اسے بتایا کہ کوئی معاشی فائدہ نہیں دیا جانا ہے جبکہ اسمبلی اسپیکر کے دفتر نے اطلا ع کے حق کے تحت مانگی گئی اطلاع میں کہا ہے کہ پارلیمانی سیکریٹریوں کو کمرے الاٹ کئے گئے ہیں۔


مسز لیکھی نے کہا کہ پارلیمانی سکریٹریوں کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے زیر غور ہے اور اس تعلق سے قانون اپنا کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ حاصل نہیں ہے لیکن یہ سات وزیر اور ایک پارلیمانی سیکریٹری قانونی طور پر بنایا جاسکتا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ دہلی سرکار نے پارلیمانی سکریٹریوں کی تقرریوں کو قانونی شکل دینے کے لئے قانون میں ترمیم کا ایک بل صدر کو بھیجا تھا جسے کل نا منظور کردیاگیا ہے۔ اسے لے کر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی میں بی جے پی کی ہار کو ہضم نہیں کرپائے ہیں۔ اور اس لئے دہلی سرکار کے کام کاج میں ہر وقت رکاوٹیں کھڑی کرتے رہتے ہیں۔ مسزلیکھی نے کہا کہ آپ سرکار لوگوں کو سادگی ، بدعنوانی سے پاک پر شفاف انتظامیہ دینے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی تھی لیکن وہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے اور ہر بات کے لئے وہ مودی سرکار کو قصور وار ٹھہرانے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں بجلی پانی، بیروز گاری اور بنیادی مسائل اب بھی برقرار ہیں۔

First published: Jun 15, 2016 08:41 AM IST