بی جے پی سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کے سابق معاون نے کہا : راہل گاندھی ہوں گے ملک کے اگلے وزیر اعظم
بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کے سابق معاون سدھیندر کلکرنی نے کانگریس نے نئے صدر راہل گاندھی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کو ان کے جیسے لیڈر کی سخت ضرورت ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 17, 2017 02:17 PM IST

بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کے سابق معاون سدھیندر کلکرنی نے کانگریس نے نئے صدر راہل گاندھی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کو ان کے جیسے لیڈر کی سخت ضرورت ہے ۔
نئی دہلی : بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کے سابق معاون سدھیندر کلکرنی نے کانگریس نے نئے صدر راہل گاندھی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کو ان کے جیسے لیڈر کی سخت ضرورت ہے ۔ کلکرنی نے یہ بھی کہا کہ راہل گاندھی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے ۔
کانگریس صدر بننے پر راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کلکرنی کے ٹویٹ کیا کہ آج میں زیادہ مطمئن ہوں کہ کانگریس صدر راہل گاندھی ملک کے اگلے وزیراعظم بنیں گے اور انہیں بننا بھی چاہئے ۔ ایک نئے لیڈر کا ظہور ہوا ہے ، ہندوستان کا ایسے ایک لیڈر کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقت میں گاندھی وادی سیاسی ذہنیت رکھنے والے شخص ہیں۔
A new leader is born. A leader India needs.
A leader with a new- truly Gandhian- philosophy of politics.
Politics of idealism, of love, of service, of inclusion, of dialogue.
Today I'm even more convinced:#CongressPresidentRahulGandhi will, and should, become India's next PM. 1 pic.twitter.com/pLF4tELoLX
— Sudheendra Kulkarni (@SudheenKulkarni) December 16, 2017
ساتھ ہی ساتھ کلکرنی نے کانگریس کی سابق صدر اور راہل گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی کی بھی جم کر تعریف کی اور انہیں باہمت خاتون قرار دیا۔