ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شیوپال یادو کا سنگیت سوم پر بڑا حملہ ، زمین پر قبضہ کرنے اور جعلی نوٹوں کے کاروبار کا لگایا سنگین الزام

لکھنؤ : اترپردیش میں کیرانہ سے نقل مکانی پر چل رہی سیاست کے درمیان حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے سنتو ں کی ٹیم کیرانہ بھیجنے کا آج فیصلہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی سنگیت سوم پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے، زمین پر قبضہ کرنے اور جعلی نوٹوں کے کاروبار کے سنگین الزامات لگائے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 17, 2016 04:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شیوپال یادو کا سنگیت سوم پر بڑا حملہ ، زمین پر قبضہ کرنے اور جعلی نوٹوں کے کاروبار کا لگایا سنگین الزام
لکھنؤ : اترپردیش میں کیرانہ سے نقل مکانی پر چل رہی سیاست کے درمیان حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے سنتو ں کی ٹیم کیرانہ بھیجنے کا آج فیصلہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی سنگیت سوم پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے، زمین پر قبضہ کرنے اور جعلی نوٹوں کے کاروبار کے سنگین الزامات لگائے۔

لکھنؤ : اترپردیش میں کیرانہ سے نقل مکانی پر چل رہی سیاست کے درمیان حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے سنتو ں کی ٹیم کیرانہ بھیجنے کا آج فیصلہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی سنگیت سوم پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے، زمین پر قبضہ کرنے اور جعلی نوٹوں کے کاروبار کے سنگین الزامات لگائے۔

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر شیو پال سنگھ یادو نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ مسٹر سوم فساد بھڑکانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ رکن پارلیمان حکم سنگھ بھی یہی کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فساد بھڑکانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فسادیوں کے بارے میں مکمل معلومات منگوائی جا رہی ہے جس کے ملتے ہی ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مسٹر یادو نے مسٹر سوم پر جبراََ زمین پر قبضہ کرنے اور جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے کا الزام لگاتے کہا کہ ان کے کارناموں کی فہرست منگائی جا رہی ہے۔ فہرست آتے ہی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ہی لوگوں نے اجودھیا میں بھی پریکرماکے نام پر ہم آہنگی بگاڑنے کی کوشش کی تھی۔ سنت آگے آئیں اور بی جے پی کی سازش ناکام کریں۔

First published: Jun 17, 2016 04:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading