ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی اسمبلی میں بی جے پی ممبراسمبلی نے امانت اللہ خان کو کہا "دہشت گرد"۔

وشواس نگر سے بی جے پی ممبراسمبلی اوپی شرما نےعام آدمی پارٹی کے ممبراسمبلی امانت اللہ خان کو دہشت گرد کہا ہے۔ او پی شرما نے دہلی اسمبلی میں بحث کے دوران کئی قابل اعتراض الفاظ کہے۔

  • Share this:
دہلی اسمبلی میں بی جے پی ممبراسمبلی نے امانت اللہ خان کو کہا
دہلی اسمبلی : فائل فوٹو

بی جے پی ممبراسمبلی اوم پرکاش شرما نے عام آدمی پارٹی کے ممبراسمبلی امانت اللہ خان کو دہشت گرد کہا ہے۔ او پی شرما نے دہلی اسمبلی میں اجلاس کے پہلے روزہی آج بحث کے دوران کئی قابل اعتراض الفاظ کہے۔ انہوں نے اس دوران  غیر پارلیمانی الفاظ کا بھی استعمال کیا۔


وشواس نگر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ممبراسمبلی اوم پرکاش شرما ایوان میں بجلی پانی اور نالے کی پریشانی پر بول رہے تھے۔ اسی دوران امانت اللہ خان نے کچھ کہہ دیا۔ اس پر اوپی شرما نے امانت اللہ سے کہا کہ "دہشت گردوں کی طرح بات مت کر، آدمی کی طرح بات کر"۔


اوم پرکاش شرما نے کئی باریہی بات دوہرائی اوراس کے بعد ایوان سے باہر چلے گئے۔ اسمبلی میں ان کے اس بیان کے بعد ہنگامہ ہوگیا۔ اسپیکرنے "دہشت گرد" لفظ کو کارروائی سے حذف کرنے کے لئے خصوصی استحقاق کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے۔


عام آدمی پارٹی نے ٹوئٹرپرایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا "آپ ممبراسمبلی امانت اللہ خان کو ایوان میں دہشت گرد کہا گیا، کیا بی جے پی ایسی گھٹیا سوچ کے ساتھ نیو انڈیا بنائے گی"؟



اس معاملے میں نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہا "بدقسمتی سے اس ملک میں اوریہاں اپوزیشن میں ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو بات کو یہاں تک لانا چاہتے ہیں کہ مسلمان کا مطلب دہشت گرد ہی ہوتا ہے۔ اس ایوان میں یہ برداشت نہیں ہوگا اور بی جے پی ممبراسمبلی کو اس پرپورے ملک سے معافی مانگی چاہئے"۔
First published: Aug 06, 2018 06:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading