بلیا کے بیریا سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی سریندر سنگھ نے آبروریزی کے واقعہ پر ایک مرتبہ پھر متنازع بیان دیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سریندر سنگھ نے کہا کہ میں دعوی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگر بھگوان رام بھی آجائیں تو اس طرح کے واقعات پر قابو نہیں پایا جاسکتا ۔ ایسے حالات میں سبھی لوگ ایک دوسرے کو اپنا مذہبی بھائی بہن سمجھ کر اس کا مقابلہ کریں۔
بی جے پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ اخلاقیات کی بنیاد پر ہی ایسے واقعات پر قابو پایا جاسکتا ہے، آئین اور قانون کے دم پر ان واقعات کو کبھی نہیں روکا جاسکتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ خطرناک مجرم تو انکاونٹر میں مارے جاتے ہیں ، لیکن زانیوں کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ، وہ صرف جیل جاتے ہیں ، یہ ہم سب کا فریضہ ہے کہ ہم بچوں کو اخلاقیات کا درس دیں۔
بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ 15 سال تک بچوں اور بچیوں کی خصوصی نگرانی کی جانی چاہئے۔ اپنے بچوں کا تحفظ کرنا والدین کا فریضہ ہوتا ہے ، لیکن وہ اپنے فریضہ کی ادائیگی نہیں کررہے ہیں ، وہ جوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنی مرضی کے مطابق رویہ اختیار کرنے کیلئے چھوڑ رہے ہیں ، یہ آبروریزی جیسی سماجی برائی کی اصل وجہ ہے۔
خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب بی جے پی ممبر اسمبلی نے متنازع بیان دیا ہو ۔ پہلے بھی وہ کئی مرتبہ متنازع بیانات دے کر سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے سریندر سنگھ نے کہا تھا کہ سماج میں پیدا ہوئی آبروریزی جیسی برائی کیلئے ماں باپ ذمہ دار ہیں ، کیونکہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کی نگرانی نہیں کرتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔