الہ آباد : بی جے پی کے ممبران اسمبلی اقتدار کے نشے میں چورہیں ۔ تازہ معاملہ الہ آباد کا ہے ، جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر بی جے پی ممبر اسمبلی کو روکنا ، ایس پی سطح کے ایک پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا۔ اقتدار کے نشے میں چور ممبر اسمبلی نے نہ صرف ایس گنگاپار کو برا بھلا کہا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کے لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ہیں۔ تاہم دونوں کے درمیان تنازع مزید طول پکڑے ، اس سے قبل ہی ممبر اسمبلی کے کارکنان انہیں بلاکر لے گئے ۔
در اصل یہ معاملہ مٹھ باگھمبری گدی میں پیش آیاہے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اکھاڑہ پریشد کے سادھو سنتوں کے ساتھ کھانا کھانے کیلئے مٹھ کے اندر گئے تھے، اسی وقت مٹھ کے باہر پہنچے بی جے پی کے ممبر اسمبلی ہرش وردھن واجپئی اپنے لاو لشکر کے ساتھ اندر جانے لگے ، جس کے بعد مٹھ کے دروازہ پر تعینات ایس پی گنگا نے ممبر اسمبلی کو اندر جانے سے روک دیا۔ جس پر ممبر اسمبلی بھڑک گئے اور یہ سب باتیں کہہ ڈالی ۔
ممبر اسمبلی کا یہ کارنامہ پورے شہر میں موضوع بحث بنا ہواہے اور ایس پی گنگا کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا 15 سکینڈ کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت میں ذمہ دار عہدوں پر بیٹھے لوگ اور پارٹی ایسے بے لگام ممبر اسمبلی کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے۔ اس معاملہ پر ایس پی گنگاپار نے کسی بھی طرح کے تبصرہ سے انکار کردیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔