‘بی جے پی ایم پی کا متنازعہ بیان، ’پرینکا دہلی میں جینس پہنتی ہیں، عوام کے بیچ ساڑی میں آتی ہیں
پرینکا گاندھی کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد سیاسی گلیاروں میں زبردست ہلچل مچی ہے
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 10, 2019 12:55 PM IST

اے این آئی ٹویٹر سے لی گئی تصویر
پرینکا گاندھی کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد سیاسی گلیاروں میں زبردست ہلچل مچی ہے۔ اپوزیشن کے لیڈر لگاتار متنازعہ بیان دے رہے ہیں۔ اس بار اترپردیش کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ہریش دیویدی نے ان کے لباس پر بھی متنازعہ بیان دے دیا۔
دیویدی نے کہا کہ پرینکا جب دہلی میں رہتی ہیں، تو جینس اور ٹاپ پہنتی ہیں۔ اور جیسے ہی عوام کے بیچ جاتی ہیں تو وہ ساڑی اور سندور لگاکر آتی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ رکن پارلیمنٹ ہریش نے یہ بیان بستی میں منعقد ایک پروگرام میں دیا۔ اس دوران میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے لباس کو لے کر متنازعہ تبصرہ کیا۔
وہیں دوسری جانب انہوں نے اس دوران راہل گاندھی پر بھی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ راہل فیل ہیں، تو پرینکا بھی فیل ہیں۔
#WATCH BJP MP Harish Dwivedi in Basti: Rahul fail hain toh Priyanka bhi fail hain. Jab Priyanka Gandhi Delhi mein rehti hain toh jeans aur top mein rehti hai aur jab shetra mein aati hain toh saree aur sindoor laga kar aati hain.
(09.02.2019) pic.twitter.com/ksA8DcI0Hi
— ANI UP (@ANINewsUP) February 10, 2019