لکھنو: متھرا سے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ اور ادا کارہ ہیما مالنی نے ہفتہ کو عصمت دری کے تمام واقعات کو ملک کے لئے بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہاکہ عصمت دری کی واقعات سے ملک کانام خراب ہورہا ہے۔ اس دوران ا نہوں نے ملک اور ریاست میں خواتین کے تئیں بڑھ رہے جرائم پر فکر مندی کااظہار کیا۔ کٹھوعہ، انائو، سورت اور ملک میں بچوں کے ساتھ ہورہے جرائم پر ممبرپارلیمنٹ ہیما مالنی نے کہاکہ ابھی اس کی زیادہ تشہیر ہورہی ہے، پہلے بھی شاید ہورہا ہوگا، لیکن کسی کو معلوم نہیں تھا، لیکن اس کے اوپر ضرور توجہ دینی چاہئے۔
متھرا سے بی جے پی پارلیمنٹ ہیما مالنی نے آج یہاں "اسکول چلو ابھیان" کی ریلی کا افتتاح کیا۔ اس میں اسکولی بچوں کو ممبرپارلیمنٹ ہیما مالنی نے ہری جھنڈی دکھائی۔
ہیما مالنی نے کہاکہ بچوں کے تئیں جرائم میں اضافہ نہیں ہونا چاہئے، جو سننے میں آرہا ہے۔ ہماری حکومت ان سب کو سن کر ان سب کو حل کرے گی۔ بچیوں کو تحفظ دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماں باپ کو بھی بچیوں کا خیال رکھنا چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔