نئی دہلی۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر (Anurag Thakur) کے ذریعہ مبینہ طور پر متنازعہ نعرہ لگوانے کے بعد مغربی دہلی سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما (Parvesh Verma) نے انتہائی اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ’ اگر ہم دہلی کے اقتدار میں آ گئے تو سرکاری زمین پر بنی مسجدوں کو ہٹا دیں گے۔ بی جے پی کو اکثریت مل گئی تو ایک گھنٹے میں شاہین باغ میں ایک بھی احتجاج کار نظر نہیں آئے گا‘۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ مغربی دہلی کی وکاس پوری اسمبلی (Vikaspuri Assembly) کے رنہولا گاؤں میں واقع کمیونٹی سینٹر میں منعقد ایک پروگرام میں بول رہے تھے۔
#WATCH: BJP MP Parvesh Verma says, "...Lakhs of people gather there (Shaheen Bagh). People of Delhi will have to think & take a decision. They'll enter your houses, rape your sisters&daughters, kill them. There's time today, Modi ji & Amit Shah won't come to save you tomorrow..." pic.twitter.com/1G801z5ZbM
شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون (CAA) اور قومی شہریت رجسٹر (NRC) کے خلاف پچھلے 45 دنوں سے احتجاج جاری ہے۔ پچھلے سال 15 دسمبر کو جامعہ میں سی اے اے مخالف احتجاجی مظاہرہ کے ٹھیک بعد یہ احتجاج شروع ہوا تھا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ’’ وہاں (شاہین باغ میں) لاکھوں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ دہلی کے لوگوں کو سوچنا ہو گا اور فیصلہ کرنا ہو گا۔ وہ آپ کے گھروں میں گھسیں گے، آپ کی بہن۔ بیٹیوں کی عصمت دری کریں گے، انہیں قتل کر دیں گے۔ آج ہی وقت ہے، کل مودی جی اور امت شاہ آپ کو بچانے نہیں آ پائیں گے‘‘۔
پرویش ورما یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے کہا ’ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر دلی میں بی جے پی کی حکومت بن گئی تو 11 فروری کے بعد صرف ایک مہینے کا وقت مجھے دے دینا۔ میرے لوک سبھا حلقے میں سرکاری زمین پر بنی ایک بھی مسجد نہیں رہنے دوں گا۔ ساری مسجدیں ہٹا دوں گا۔ ہم کیا بناتے جا رہے ہیں ملک کو‘۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔