ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

'عورتوں کی عزت نہیں کرتے اعظم خان، برخاستگی کا کروں گی مطالبہ'

  • Share this:
'عورتوں کی عزت نہیں کرتے اعظم خان، برخاستگی کا کروں گی مطالبہ'
ایس پی رکن پارلیمنٹ اعظم خان

بی  جے  پی  رکن  پارلیمنٹ رما دیوی نےسماجوادی کے پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے ذریعے بی جے پی لیڈر رما دیوی کے بارے میں کچھ ذاتی تبصرہ کو لیکر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔


نیوز ایجنسی اےاین آئی کے مطابق رما دیوی نے کہا، "اعظم خان نے کبھی عورتوں کی عزت نہیں کی۔ ہم بھی جانتے ہیں کہ انہوں نے جیا پردا کو لیکر کیا کہا تھا۔ انہیں لوک سبھا میں بنے رہنے کا کائی حق نہیں ہے، میں اسپیکر سے اعظم خان کو برخاست کرنے کا مطالبہ کروں گی۔ اعظم خان کو اپنے بیان کیلئے معامفی مانگنی چاہئے"۔





دراصل  جمعرات  کو  لوک سبھا میں تین طلاق بل پر بحث کے دوران سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے چئیر پر بیٹھیں بی جے پی لیڈر رما دیوی کے بارے میں کچھ ذاتی تبصرہ کیا  تھا۔  اسے  لیکر  پارلیمنٹ  میں  کافی  ہنگامہ  ہو ا  تھا۔  حالانکہ  ہنگامے  کے  بعد  اعظم  خان  لوک  سبھا  کی  کارروائی چھوڑ کر درمیان میں ہی چلے گئے تھے۔


وہیں  اس  پر وزیر قانون روی شنکر پرساد نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھا رکن کو اپنے بیان کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ اس پر اعظم خان نے کہا کہ وہ میری بہن جیسی ہیں، معافی کس بات کی مانگنی چاہیے۔
First published: Jul 26, 2019 11:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading