ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایم ایم خان قتل معاملہ میں کیجریوال کے الزامات کے خلاف مہیش گری کی بھوک ہڑتال جاری

نئی دہلی۔ نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے لا افسر ایم ایم خان کے قتل کے معاملہ میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے الزامات کے بعد مشرقی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ مہیش گری کا وزیراعلی کی رہائش گاہ پر دھرنا آ ج دوسرے روز بھی جاری رہا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 20, 2016 10:43 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایم ایم خان قتل معاملہ میں کیجریوال کے الزامات کے خلاف مہیش گری کی بھوک ہڑتال جاری
نئی دہلی۔ نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے لا افسر ایم ایم خان کے قتل کے معاملہ میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے الزامات کے بعد مشرقی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ مہیش گری کا وزیراعلی کی رہائش گاہ پر دھرنا آ ج دوسرے روز بھی جاری رہا۔

نئی دہلی۔ نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے لا افسر ایم ایم خان کے قتل کے معاملہ میں دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے الزامات کے بعد مشرقی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ مہیش گری کا وزیراعلی کی رہائش گاہ پر دھرنا آ ج دوسرے روز بھی جاری رہا۔

مسٹر گری نے وزیراعلی کو الزامات ثابت کرنے کے لئے کھلی بحث کا چیلنج دیا تھا اور مسٹر کیجریوال کی جانب سے اسے قبول نہ کرنے کے خلاف کل وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے تھے۔ وزیراعلی نے آج ٹوئیٹ کرکے کہا کہ مسٹر گری کو گرفتار کرکے ایم ایم خان قتل کے معاملہ میں پوچھ تاچھ کرنی چاہئےْ۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ مودی کی پولیس مسٹر گری کو بچارہی ہے۔


مسٹر گری کا کہنا ہے کہ کیجریوال الزام لگا کر بھاگ جاتے ہیں اور اب منہ چھپا کر بیٹھ گئے ہیں۔ وہ اس معاملہ میں کھلی بحث کریں اور الزام ثابت نہ کر پائیں تو معافی مانگیں ۔ دھرنے کو کل بی جے پی کے سینئر لیڈر شیام جاجو اور دیگر لیڈروں نے خطاب کیا تھا۔ آج بھی کئی لیڈروں کے وہاں پہنچنے کی امید ہے۔

First published: Jun 20, 2016 10:43 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading