உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب پریش راول نے مانگی معافی

    نئی دہلی۔ دہلی میں طاق وجفت کے دوران آج بی جے پی کے کئی ارکان پارلیمنٹ اصول کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ دہلی میں طاق وجفت کے دوران آج بی جے پی کے کئی ارکان پارلیمنٹ اصول کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔ ان میں سے ایک تھے مشہور اداکار اور ممبر پارلیمنٹ پریش راول۔ دوسرے تھے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اشونی مینا۔ حالانکہ ان دونوں ممبران پارلیمنٹ نے اپنی غلطی مان لی۔

      آج دہلی میں طاق نمبر کی کاروں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔ لیکن بہت سے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ جفت نمبر کی کار میں سفر کر رہے تھے۔ پریش راول نے ٹویٹ کر اپنی غلطی مانی اور سی ایم اروند کیجریوال اور دہلی والوں سے معافی مانگی۔

      وہیں بی جے پی رکن پارلیمنٹ اشونی مینا نے بھی کہا کہ غلطی ہو گئی۔ چالان کٹواوں گا، جفت کار میں آ گیا ہوں۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے دیگر ارکان پارلیمنٹ ادت راج، فتح پور سیکری کے ایم پی چوہدری بابو لال، داموه سے ممبر پارلیمنٹ پرہلاد پٹیل، بی سی کھنڈوری، بی جے پی یوپی ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ بھی طاق وجفت قانون کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے۔
      First published: