ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات : بی جے پی نے کیا اپنے سبھی امیدواروں کا اعلان ، انل شرما کو بھی ملا ٹکٹ

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہماچل ریاستی اسمبلی کی تمام 68 سیٹوں کیلئے آج اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا

  • UNI
  • Last Updated: Oct 18, 2017 07:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات : بی جے پی نے کیا اپنے سبھی امیدواروں کا اعلان ، انل شرما کو بھی ملا ٹکٹ
علامتی تصویر

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہماچل ریاستی اسمبلی کی تمام 68 سیٹوں کیلئے آج اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا جن میں سابق وزیر اعلی پریم کمار دھومل کو سُجان پور سیٹ اور حال ہی میں کانگریس چھوڑ کر پارٹی میں شامل ہوئے سابق وزیر انل شرما کو منڈی سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ریاست میں تمام اسمبلی سیٹوں کیلئے ایک مرحلہ میں 9 نومبر کو الیکشن ہوگا۔

بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی پارٹی صدر امت شاہ کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی گئی۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔

First published: Oct 18, 2017 07:33 PM IST