ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آنندی بین کا استعفی منظور، نائیڈو بولے: امت شاہ کے وزیر اعلیٰ بننے کا سوال ہی نہیں

بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے طلب کی گئی میٹنگ میں آنندی بین پٹیل کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Aug 03, 2016 11:40 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آنندی بین کا استعفی منظور، نائیڈو بولے: امت شاہ کے وزیر اعلیٰ بننے کا سوال ہی نہیں
بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے گجرات کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے طلب کی گئی میٹنگ میں آنندی بین پٹیل کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

نئی دہلی۔ گجرات کے نئے وزیر اعلی کے لئے طلب کردہ بی جے پی  پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں آنندی بین پٹیل کا استعفی منظور کر لیا گیا۔ میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ آنندی بین  نے لاکھوں کارکنوں کے سامنے ایک مثال پیش کیا ہے۔ 18 سال سے مسلسل وزیر اور اب وزیر اعلی کے طور پر انہوں نے جو بہترین کام کیا ہے اس کی پارلیمانی بورڈ نے تعریف کی۔


نائیڈو نے بتایا کہ نتن گڈکری اور سروج پانڈے مرکز کے نمائندے کے طور پر گجرات جائیں گے اور پارٹی رہنماؤں سے بات کریں گے۔ پارٹی صدر امت شاہ خود بھی رکن اسمبلی ہیں اس لئے وہ بھی اس اجلاس میں موجود رہیں گے۔  صلاح ومشورے کے بعد ہی نئے وزیر اعلی پر فیصلہ ہوگا۔


وینکیا سے جب امت شاہ کے سی ایم بننے کو لے کر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا، 'شاہ قومی صدر ہیں، ان کی قیادت میں بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بنی۔ پارٹی ان کی قیادت میں شمال جنوب، مشرق و مغرب ہر طرف بہت آگے بڑھی ہے۔ میڈیا والے چرچا کرتے رہیں، ایسا کچھ نہیں ہونےجا رہا ہے۔


وہیں، بی جے پی کے اعلی ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پارٹی صدر امت شاہ کو وزیر اعلی پر آخری فیصلے کا اختیار دیا گیا ہے۔
First published: Aug 03, 2016 11:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading