ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

امت شاہ نے بابارام دیوسے رابطہ کرکےمودی حکومت کی حصولیابیوں پرمبنی کتابچہ پیش کیا

بی جےپی کے قومی صدرامت شاہ نے وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے عوام رخی کاموں کے لئے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے یوگ گروبابارام دیو سے آج یہاں ان کے آشرم میں ملاقات کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 04, 2018 06:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امت شاہ نے بابارام دیوسے رابطہ کرکےمودی حکومت کی حصولیابیوں پرمبنی کتابچہ پیش کیا
امت شاہ اور رام دیو کی فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جےپی )صدرامت شاہ نے وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے عوام رخی کاموں کے لئے عوام کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے یوگ گروبابارام دیو سے آج یہاں انکے آشرم میں ملاقات کی ۔

امت شاہ نے صبح تقریبا ساڑھے 10 بجے دوارکا لنک روڈ پر پشپانجلی فارم ہاؤس میں واقع آشرم میں بابا رام دیو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بی جےپی کے تنظیمی جنرل سکریٹری رام لال ،جنرل سکریٹری انل جین اور پارٹی میں میڈیا سیل کے کنوینرسنجے میوکھ بھی موجودتھے۔

بی جےپی صدر نے بابارام دیوکومودی حکومت کی حصولیابیوں کا ایک کتابچہ اور لٹریچرپیش کیا اورانھوں نے حکومت کے نیوانڈیا کےویژن کی بھی جانکاری دی۔ بعد میں امت شاہ نے آشرم کی گاؤشالہ میں جاکر گایوں کی خدمت بھی کی اورانھیں گڑ کھلایا۔

انہوں نے بڑے پیمانہ پر انفرادی رابطہ مہم ’سمپرک فارسمرتھن ‘ (رابطہ مہم برائے حمایت) کا آغاز29 مئی کو کیاتھا اور سابق فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ اور معروف ماہر دستور سبھاش کشیپ سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی تھی ۔ انھوں نے یکم جون کو سابق کرکٹرکپتان کپل دیو سےبھی ان کے گھر پر ملاقات کی تھی ۔


 
First published: Jun 04, 2018 06:33 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading