உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امت شاہ نے دی ارون جیٹلی کو کلین چٹ ، کہا : پارٹی پوری طرح ان کے ساتھ

    نئی دہلی : ڈی ڈی سی اے میں دھاندلیوں کو لے کر عام آدمی پارٹی اور خود اپنی ہی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد کے نشانے پر آئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ بی جے پی پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔ خود پارٹی کے صدر امت شاہ نے کہا کہ جیٹلی کی شبیہ خراب کرنے کی جو کوشش کی جا رہی ہے ، وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : ڈی ڈی سی اے میں دھاندلیوں کو لے کر عام آدمی پارٹی اور خود اپنی ہی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد کے نشانے پر آئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ بی جے پی پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔ خود پارٹی کے صدر امت شاہ نے کہا کہ جیٹلی کی شبیہ خراب کرنے کی جو کوشش کی جا رہی ہے ، وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

      بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ آج عام آدمی پارٹی کی حکومت نے ایک جانچ کمیٹی تشکیل دینے اور اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مگر ڈی ڈی سی اے کس طرح دہلی حکومت کے تحت آتا ہے ، یہ دیکھنے کی بات ہے۔ شاہ نے کہا کہ جیٹلی نے ایک ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے ، جو صحیح ہے۔ ان کی شبیہ صاف و شفاف ہے۔

      شاہ نے کہا کہ جیٹلی کی شبیہ جو سماج میں ہے ، اس کو کوئی کم نہیں کرسکتا۔ بی جے پی پوری طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جیٹلی نے کچھ نہیں کیا ہے اور عام آدمی پارٹی اس مسئلے پر سیاست کر رہی ہے۔

      غور طلب ہے کہ عام آدمی پارٹی کی طرف سے جیٹلی کے خلاف محاذ کھولنے کے بعد کیرتی آزاد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کر کے ڈی ڈی سی اے میں گھوٹالے کے الزامات لگائے تھے اور اس کے بعد پیر کو پارلیمنٹ میں بھی اس معاملے جیٹلی کو اپوزیشن پارٹیوں نے جم کر گھیرا تھا۔

      First published: