ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے اپنی نئی ٹیم کا کیا اعلان ، تیجسوی سوریہ سنبھالیں یووا مورچہ کی کمان

BJP president JP Nadda announce new Team : بی جے پی ممبر پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کو پارٹی کے یووا مورچہ کا نیا صدر بنایا گیا ہے ۔ وہ پونم مہاجن کی جگہ لیں گے ۔ بی جے پی نے جنرل سکریٹری کے طور پر رام مادھو ، پی مرلی دھر راو ، انل جین اور سروج پانڈے کی جگہ نئے چہروں کو موقع دیا ہے ۔

  • Share this:
بی جے پی صدر جے پی نڈا نے اپنی نئی ٹیم کا کیا اعلان ، تیجسوی سوریہ سنبھالیں یووا مورچہ کی کمان
بی جے پی صدر جے پی نڈا نے اپنی نئی ٹیم کا کیا اعلان ، تیجسوی سوریہ سنبھالیں یووا مورچہ کی کمان

عہدہ سنبھالنے کے آٹھ ماہ کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا ( جے پی نڈا ) نے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ کو پارٹی کے یووا مورچہ کا نیا صدر بنایا گیا ہے ۔ وہ پونم مہاجن کی جگہ لیں گے ۔ بی جے پی نے جنرل سکریٹری کے طور پر رام مادھو ، پی مرلی دھر راو ، انل جین اور سروج پانڈے کی جگہ نئے چہروں کو موقع دیا ہے ۔


اس سے پہلے اپریل میں ہی نئی ٹیم کا اعلان کیا جانا تھا ، لیکن کورونا وائرس کی مار اور پھر لاک ڈاون کی وجہ سے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو اپنی ٹیم کا اعلان ملتوی کرنا پڑگیا تھا ۔



ذرائع کے مطابق سینئر لیڈروں کے ساتھ گفتگو کے بعد جے پی نڈا نے ایک فہرست کچھ مہینے پہلے ہی تیار کرلی تھی ، لیکن کورونا وبا کی وجہ سے پارٹی اعلی قیادت نہ تو نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ بلا کر نئی ٹیم کو ہری جھنڈی دکھا سکتی تھی اور نہ ہی عہدیداروں کی میٹنگ بلا سکتی تھی ، اس لئے نئی ٹیم کا اعلان ملتوی کردیا گیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 26, 2020 04:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading