ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جے پی نڈا بولے۔ ’ٹکڑے۔ ٹکڑے گینگ‘ کے خلاف کیجریوال نے نہیں دی چارج شیٹ کی اجازت

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال پر زبردست حملہ کرتے ہوئے پیر کو ان پر ووٹ بینک کے لئے’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حامی ہونے کا الزام لگایا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 27, 2020 01:18 PM IST
  • Share this:
جے پی نڈا بولے۔ ’ٹکڑے۔ ٹکڑے گینگ‘ کے خلاف کیجریوال نے نہیں دی چارج شیٹ کی اجازت
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا (Jagat Prakash Nadda) نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کجریوال  (Arvind Kejriwal) پر زبردست حملہ کرتے ہوئے پیر کو ان پر ووٹ بینک کے لئے’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘ کا حامی ہونے کا الزام لگایا۔ دہلی اسمبلی کے لئے آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کیلئے بی جے پی اور’ آپ ‘کے لیڈروں کے درمیان پولنگ کا وقت قریب آنے کے ساتھ ساتھ انتخابی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔


نڈا نے آج دو ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ملک مخالف نعرے لگانے والوں پر چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت نہ دینے کے لئے سوال کھڑے کئے۔ بی جے پی صدر نے کہا’’کنہیا کمار، عمر خالد اور کچھ دیگر ملک مخالف طاقتوں نے ’بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے‘ جیسے نعرے لگائے۔ یہ لوگ ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ان کے خلاف قانونی اداروں نے اس معاملہ کی تحقیقات کی اور گزشتہ سال جنوری میں چارج شیٹ دائر کرنے کے لئے تیار تھی‘‘۔



انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسیوں کو چارج شیٹ دائر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بی جے پی صدر نے کہا’’جانچ ایجنسیوں نے ٹکڑے ٹکڑے گینگ پر کاروائی کے لئے کیجریوال سے اجازت مانگی، مگر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی کل تک اس کی اجازت نہیں دی گئی۔ کیجریوال کو دہلی کے عوام کو یہ بتانا چاہیے کہ جو لوگ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں ان کی حمایت کیوں کر رہے ہیں؟ ایسا اس لئے ہے کیونکہ ملک مخالف قوتوں پر کارروائی سے ان کے ووٹ بینک پر اثر پڑے گا؟ ‘‘
First published: Jan 27, 2020 01:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading