ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی، آرایس ایس کی میٹنگ میں وی ایچ پی نے اٹھایا رام مندر کا مسئلہ

نئی دہلی۔ حکومت کے کام کاج اور زمینی سطح پر مرکزی اسکیموں کے نفاذ کو لے کر دہلی میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی میٹنگ ہوئی۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 02, 2015 03:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی، آرایس ایس کی میٹنگ میں وی ایچ پی نے اٹھایا رام مندر کا مسئلہ
نئی دہلی۔ حکومت کے کام کاج اور زمینی سطح پر مرکزی اسکیموں کے نفاذ کو لے کر دہلی میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی میٹنگ ہوئی۔

نئی دہلی۔  حکومت کے کام کاج اور زمینی سطح پر مرکزی اسکیموں کے نفاذ کو لے کر دہلی میں بی جے پی اور آر ایس ایس کی میٹنگ ہوئی۔  بی جے پی صدر امت شاہ، ارون جیٹلی، راج ناتھ سنگھ، اننت کمار، جے پی نڈا، منوہر پاریکر اور رام مادھو جیسے بڑے لیڈران میٹنگ میں پہنچے۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مودی آخری دن اس میں شامل ہوں گے۔ وسنت کنج میں یہ میٹنگ تین دنوں تک چلے گی۔ وشو ہندو پریشد نے بھی اس میٹنگ میں حصہ لیا۔


اجلاس کے دوران گزشتہ ایک سال کے دوران ہوئے کام کاج کے ساتھ ساتھ تحویل اراضی بل، ون رینک ون پنشن اور بہار انتخابات سمیت تمام بڑے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔ ساتھ ہی مستقبل کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


ذرائع کے مطابق آرایس ایس نے ون رینک ون پنشن کے مسئلہ کو جلد حل کرنے کو کہا۔ پاریکر نے اس پر خاکہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے اور جلد ہی اس معاملے کو سلجھا لیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق وی ایچ پی نے اجلاس میں رام مندر کا مسئلہ اٹھایا۔ وی ایچ پی نے کہا کہ رام مندر کو لے کر غلط پیغام پھیلایا جا رہا ہے۔ حکومت کو مثبت قدم اٹھاتے ہوئے لوگوں کی غلط فہمی دور کرنی چاہئے۔
First published: Sep 02, 2015 03:07 PM IST