ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی کا الزام- مودی کو ہٹانے کے لئے پاکستان میں مہم چلا رہی ہے کانگریس

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے ایک فیس بک پیج کی کاپیز دکھائی، جس میں حزب مخالف کا اشتہار ہے ’’ ملک بچاو، مودی ہٹاو‘‘ اور اس میں جگہ کے طور پر پاکستان کو پیش کیا گیا ہے

  • Share this:
بی جے پی کا الزام- مودی کو ہٹانے کے لئے پاکستان میں مہم چلا رہی ہے کانگریس
بی جے پی ترجمان سنبت پاترا

بی جے پی نے جمعرات کے روز کانگریس پر الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹانے کے لئے پاکستان میں فیس بک پر وہ ’پیسے دے کر مہم‘ چلا رہی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے ایک فیس بک پیج کی کاپیز دکھائی، جس میں حزب مخالف کا اشتہار ہے ’’ ملک بچاو، مودی ہٹاو‘‘ اور اس میں جگہ کے طور پر پاکستان کو پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’ اس بات کا کیا مطلب ہے؟ ہمارے  وزیر اعظم کے خلاف آپ پاکستان میں مہم چلا رہے ہیں؟ سمبت پاترا نے کہا کہ یہ سمجھ میں آتا ہے کہ ہندوستان میں وزیر اعظم کے خلاف حزب مخالف کے ذریعہ مہم چلائی جا رہی ہو لیکن اسے پاکستان میں چلانے کا کیا مطلب ہے۔


انہوں نے الزام لگایا، ’’ کانگریس کے لیڈر آج کل پاکستان کے لئے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں‘‘۔

  

First published: Oct 18, 2018 10:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading