ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مسلمان ہمیں ووٹ نہیں دیتے ہیں پھر بھی ہم رکھتے ہیں ان کا خیال: پرساد

نئی دہلی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مواصلات و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے گزشتہ روز کہا کہ مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں پھر بھی حکومت ان کا خیال رکھتی ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Apr 22, 2017 09:25 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلمان ہمیں ووٹ نہیں دیتے ہیں پھر بھی ہم رکھتے ہیں ان کا خیال: پرساد
مسلم خواتین: علامتی تصویر

نئی دہلی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مواصلات و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے گزشتہ روز کہا کہ مسلمان بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں پھر بھی حکومت ان کا خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 13 وزرائے اعلی ہیں۔ ہم ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔ کیا ہم نے صنعت یا سروس میں کام کرنے والے کسی مسلم کو پریشان کیا ہے؟ کیا ہم نے ان کو مسترد کر دیا؟ ہمیں مسلم ووٹ نہیں ملے۔ میں واضح طور پر تسلیم کرتا ہوں، لیکن کیا ہم نے ان کا خیال رکھا یا نہیں؟


پرساد نے یہ باتیں مڈمائن سمٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہیں۔ ان سے ترقی کی ثقافت اور تنوع پر اثر سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔ پرساد نے کہا کہ ہم ہندوستان کی تکثیریت اور ثقافت کو سلام کرتے ہیں۔


سیاست ڈاٹ کام کے مطابق، مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ دیکھنے کے دو طریقے ہیں۔ بہت طویل عرصے سے ہمارے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے لیکن آج ہم یہاں ہندوستان کے لوگوں کے آشیرواد کی وجہ سے ہیں۔ مرکزی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے کہا کہ انہوں نے کئی مسلم اکثریتی گاؤں کا دورہ کیا ہے۔

First published: Apr 22, 2017 09:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading