உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول- ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بی جے پی نے اختیار کی خاموشی

    پرکاش جاوڈیکر : فائل فوٹو

    بی جےپی نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے تعلق سے ہونے والے سوال پر خاموشی اختیار کرلی جبکہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل پر مظالم کی روک تھام سے متعلق قانون کے سلسلہ میں اپنے موقف پر قائم رہنے کی بات کہی ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی ) نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں کے تعلق سے ہونے والے سوال پر خاموشی اختیار کرلی جبکہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل پر مظالم کی روک تھام سے متعلق قانون کے سلسلہ میں اپنے موقف پر قائم رہنے کی بات کہی ۔
      بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی یہاں جاری میٹنگ کی میڈیا کو تفصیلات بتانے کے لئے آئے فروغ انسانی وسائل کے وزیرپرکاش جاؤڈیکر سے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں سوال پوچھے جانے پر انھوں نے کہا کہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دوران مہنگائی کی شرح 10فیصد تھی جبکہ مودی حکومت کے دورمیں یہ شرح پانچ فیصد سے نیچے ہے۔ حکومت اس بارے میں صحیح سمت میں قدم اٹھائے گی۔

      یہ پوچھے جانے پرکہ 2022 تک نئے ہندوستان کی تعمیر ہونے پر ڈیزل اور پٹرول کی کیا قیمت ہوگی، اس سوال پر جاؤڈیکر نے کہا کہ حکومت سب کو ساتھ لیکر ترقیاتی کام کرتی ہے۔
      ملک میں لوگوں کی قوت خرید بڑھ رہی ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لائے جانے کے بارے میں پوچھنے پر انھوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں سبھی پارٹی کی سرکاروں کے ساتھ ملکر متفقہ طورپر کوئی فیصلہ کیاجاتاہے ۔
      First published: