உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی میں بلاک پرمکھ الیکشن میں بی جے پی نے کیا شاندار جیت کا دعوی ، وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد

    یوپی بلاک پرمکھ الیکشن میں بی جے پی نے کیا شاندار جیت کا دعوی ، وزیر اعظم نے دی مبارکباد ۔ تصویر : Twitter

    یوپی بلاک پرمکھ الیکشن میں بی جے پی نے کیا شاندار جیت کا دعوی ، وزیر اعظم نے دی مبارکباد ۔ تصویر : Twitter

    UP Block Pramukh Chunav: بلاک پرمکھ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اور عوامی مفاد کی اسکیموں سے اتر پردیش میں زبردست جیت ملی ہے۔

    • Share this:
      لکھنو : اترپردیش میں بلاک پرمکھ الیکشن کیلئے ووٹنگ کے بعد کاونٹنگ جاری ہے ۔ بی جے پی کو بلاک پرمکھ الیکشن میں بڑی جیت ملتی نظر آرہی ہے ۔ بی جے پی کو 825 بلاکوں میں سے اب تک 508 سیٹیں ملی ہیں جبکہ سماج وادی پارٹی کو 63 سیٹوں پر جیت ملی ہے ۔ ووٹنگ آج صبح گیارہ بجے سے تین بجے تک چلی ۔ ریاست میں 334 بلاک پرمکھ بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ 476 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد کاونٹنگ جاری ہے ۔ بی جے پی کا دعوی ہے کہ بلامقابلہ منتخب ہوئے 349 بلاک پرمکھوں میں سے 334 بلاک پرمکھ بی جے پی کے ہیں جبکہ دیگر ایس پی اور آزاد امیدوار ہیں ۔

      بلاک پرمکھ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں اور عوامی مفاد کی اسکیموں سے اتر پردیش میں زبردست جیت ملی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اترپردیش میں بلاک پرمکھ کے انتخابات میں بھی بی جے پی نے اپنا پرچم لہرایا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی پالیسیوں اور عوامی مفادات کی اسکیموں سے عوام کو جو فوائد حاصل ہوئے ہیں ، وہ پارٹی کی بڑے پیمانے پر فتح سے ظاہر ہوتے ہیں ۔ اس جیت کے لئے پارٹی کے تمام کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں ۔


      وہیں بلاک پرمکھ الیکشن میں بی جے پی کی بڑی جیت کے بعد ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سے سات سال پہلے اس ملک کو سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ تھا ۔ جو اسکیمیں بنائیں وہ عوام تک پہنچی بھی ۔ ریاستی سرکار اور تنظیم نے اسکیموں کو لوگوں تک پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت الیکشن کے نتائج اس کی زندہ مثال ہیں ۔

      بی جے پی نے جمہوریت کو اغواکرلیا: اکھلیش

      دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ریاست کی یوگی حکومت پر بلاک پرمکھ انتخابات میں سرکاری مشنری سے بلاک پرمکھ سیٹوں پر زبردستی قبضہ کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یوپی میں بی جے پی نے جمہوریت کو اغواکرلیا ہے۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ جمہوریت و آئین میں بی جے پی حکومت کا کوئی یقین نہیں ہے۔ اقتدار کے تعاون بی جے پی نے اپنے حق میں ووٹنگ کرایا۔

      انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے مختلف اضلاع میں بلاک پرمکھ امیدواروں اور ضلع پنچایت اراکین کا کھلے عام اغوا کیا گیا۔ انتخاب میں ہورہی گھپلہ بازی کی مخالفت کرنے پر استحصال ہورہا ہے۔ سبھی دستاویزات پورے ہونے کے بعد بھی ووٹنگ سے محروم کرتے ہوئے دھمکی دی جارہی ہے۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: