اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اٹل بہاری کے نام پر ہو سکتا ہے رام لیلا میدان، کیجریوال بولے- اس سے نہیں ملے گا ووٹ

     رام لیلا میدان کا نام اٹل بہاری واجپیئی کے نام پر رکھنے کے لئے شمالی ایم سی ڈی کے 4-5 اراکین نے تجویز پیش کی ہے۔

    • Share this:
      دہلی کے رام لیلا میدان کا نام بدلا جا سکتا ہے۔ رام لیلا میدان کا نام اٹل بہاری واجپیئی کے نام پر رکھنے کے لئے شمالی ایم سی ڈی کے 4-5 اراکین نے تجویز پیش کی ہے۔ شمالی ایم سی ڈی میں 30 اگست کو تجویز پر بحث ہوگی۔

      خبر کے مطابق، رام لیلا میدان کا نام بدلنے کے لئے تجویز سے متعلق شمالی ایم سی ڈی کی نیمنگ کمیٹی کے پاس جائے گا۔ اس نیمنگ کمیٹی میں میئر اور حزب مخالف کے رہنما سمیت 6 اراکین اس معاملہ پر بحث کریں گے۔ ایم سی ڈی کمشنر تجویز دینے والوں سے وجہ پوچھیں گے اس کے بعد کمیشنر کی رپورٹ پر بحث کرنے کے بعد نیمنگ کمیٹی نام بدلنے پر فیصلہ لے گی۔

      رام لیلا میدان کا نام بدلنے پر اب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ٹویٹ کر بی جے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر لکھا کہ، ’’ رام لیلا میدان وغیرہ کے نام بدل کر اٹل جی کے نام پر رکھنے سے ووٹ نہیں ملیں گے۔ بی جے پی کو وزیر اعظم جی کا نام بدل دینا چاہئے ۔ تب شاید کچھ ووٹ مل جائیں۔ کیوں کہ ان کے نام پر تو لوگ ووٹ دے نہیں رہے‘‘۔

      kejri tweet
      First published: