உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طالبان سے متعلق محبوبہ مفتی کے بیان پر بی جے پی کی او بی سی سیل کا احتجاج

    Youtube Video

    احتجاجیوں نے محبوبہ مفتی کے خلاف ان کے حالیہ ریمارکس پر کاروائی کرنے کی مانگ کی ۔

    • Share this:
      بی جے پی کی او بی سی سیل نے جموں میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے محبوبہ مفتی کے خلاف ان کے حالیہ ریمارکس پر کاروائی کرنے کی مانگ کی ۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں طالبان کا نام لیا اور جموں کشمیر کا موازنہ افغانستان کی صورتحال سے کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو انتباہ جاری کیا تھا۔ احتجاجیوں نے محبوبہ مفتی کے خلاف نعرے لگائے اور ان کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا۔ انہوں نے محبوبہ مفتی کے خلاف کاروائی کرنے کی حکومت سے مانگ کی ۔

      22 اگست کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکز کو افغانستان کے حالات سے سبق سیکھ لینا چاہئے ، جہاں طالبان نے قبضہ کرلیا اور امریکی فوج کو وہاں سے بھاگنا پڑا۔ انہوں نے دھمکی بھرے انداز میں مرکز سے کہا کہ وہ افغانستان حالات کے مدنظر جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو بحال کریں اور یہاں بات چیت کا سلسلہ شروع کرے ۔ محبوبہ مفتی کے اس بیان کی لگ بھگ تمام سیاسی جماعتوں نے تنقید کی ہے۔

      جموں وکشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینہ نے محبوبہ مفتی کے اس بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے محبوبہ مفتی کی بوکھلاہٹ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی سیاسی طور پر کمزور ہو چکی ہیں ، لہذا وہ ایسے بے تکے بیانات دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک طاقت ور ملک ہے اور وہ ملک دشمن عناصر کی ناپاک سازشوں کو ناکام کرنے کا اہل ہے ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ محبوبہ مفتی کی جانب سے ایسے بیانات جاری کرنے کا مقصد پی ڈی پی کی کھوئی ہوئی ساخت بحال کرنا ہے ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: