ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی میں پوسٹر وار شروع ، اسمرتی کو بتایا بیمار، ورون گاندھی وزیر اعلی امیدوار

الہ آباد : اترپردیش میں اسمبلی انتخابات اگلے سال ہوں گے ، مگر بی جے پی میں ابھی سے پوسٹر وار شروع ہوگیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: May 25, 2016 04:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی میں پوسٹر وار شروع ، اسمرتی کو بتایا بیمار، ورون گاندھی وزیر اعلی امیدوار
الہ آباد : اترپردیش میں اسمبلی انتخابات اگلے سال ہوں گے ، مگر بی جے پی میں ابھی سے پوسٹر وار شروع ہوگیا ہے۔

الہ آباد : اترپردیش میں اسمبلی انتخابات اگلے سال ہوں گے ، مگر بی جے پی میں ابھی سے پوسٹر وار شروع ہوگیا ہے۔ الہ آباد میں بی جے پی کے نوجوان کارکنوں نے سول لائنس علاقے کے سبھاش چوک پر پوسٹر لگا کر ورون کو وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار اعلان کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اس پوسٹر کے ذریعے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو بیمار بتاتے ہوئے یوپی کے وزیر اعلی کے عہدے کے دعویداروں کی ریس سے باہر رکھنے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔


یہ پوسٹر بی جے پی کے نوجوان لیڈر انکر گپتا اور روی سونکر کی طرف سے جاری کیا گیا ہے ۔ ان لیڈروں نے لکھا ہے کی اسمرتی ایرانی ہوئی بیمار ، اترپردیش کی یہی پکار ، ورون گاندھی اب کی بار ۔ اس کے ساتھ ہی پوسٹر لگانے والے لیڈروں نے نعرے بازی کرتے ہوئے پارٹی کی اعلی قیادت سے ورون گاندھی کو ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے کا امیدوار اعلان کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔


ان لیڈروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی سے یوپی انتخابات جیتنے کیلئے ورون گاندھی زیادہ مقبول نوجوان لیڈر ہیں ۔ ان کا دعوی ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد بھی ایرانی ورون کے مقابلے ریاست کو نہیں چلا پائیں  گی ، اس لئے پارٹی ورون کو اپنا وزیر اعلی عہدے کا امیدوار بنائے ۔


بی جے پی میں جاری اس پوسٹر وار سے ایک بات تو صاف نظر آ رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں پارٹی میں سی ایم عہدے کے دعویداری کو لے کر گھمسان ​​مچنا طے ہے ۔ یوپی سی ایم کی دعویداری کو لے کر بارہ تیرہ جون کو الہ آباد میں ہونے والی بی جے پی کی قومی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بھی یہ مسئلہ زوردار طریقے سے اٹھایا جاسکتا ہے۔
First published: May 25, 2016 04:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading