ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کشمیر: لال چوک پر بی جے پی یوتھ ونگ کی تاریخی ترنگا ریلی نہیں نکالی جاسکی ، 200 کارکنان حراست میں 

جموں وکشمیر پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوتھ ونگ یا ’یووا مورچا‘ کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے قلب تاریخی لال چوک میں مجوزہ ترنگا ریلی کو ناکام بنادی گئی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 15, 2017 03:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کشمیر: لال چوک پر بی جے پی یوتھ ونگ کی تاریخی ترنگا ریلی نہیں نکالی جاسکی ، 200 کارکنان حراست میں 
file photo

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوتھ ونگ یا ’یووا مورچا‘ کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے قلب تاریخی لال چوک میں مجوزہ ترنگا ریلی کو ناکام بناتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی رات کو لال چوک کے ہوٹلوں سے کم از کم 200 بی جے پی کارکنوں کو حراست میں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے بی جے پی یوتھ ونگ کے کارکنوں کو حراست میں لیکر سیول لائنز کے متعدد پولیس تھانوں میں نظربند رکھا۔ تاہم سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب کے اختتام پذیر ہونے کے بعد حراست میں لئے گئے کارکنوں کو رہا کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی یوتھ ونگ کارکنوں کو حراست میں لینے کا اقدام شہر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے بی جے پی کارکنوں کی قیادت بی جے پی یووا مورچا کے قومی نائب صدر اعجاز حسین کررہے تھے۔ اس دوران جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی یوتھ ونگ کارکنوں کی گرفتاری کو فکسڈ میچ قرار دیا۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’فکسڈ میچ کی ایک صحیح تعریف۔ جموں وکشمیر میں بی جے پی حکومت نے قومی ترنگا لہرانے جارہے بی جے پی عہدیداران کو حراست میں لیا‘۔ انتظامیہ نے منگل کو تاریخی لال چوک کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کردیا تھا۔

First published: Aug 15, 2017 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading